پنجگور میںبارہ روزہ خسرہ مہم 27 اکتوبر تک جاری رہے گی، ڈسڑرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر عبدالغفار بلوچ

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:30

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پنجگور 15 اکتوبر سے شروع ہونے والا بارہ روزہ خسرہ مہم جاری ہے جو 27 اکتوبر تک جاری رہے گا ،ان خیالات کا اظہار ڈسڑرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر عبدالغفار بلوچ نے بتایاکہ انسداد خسرہ مہم کے دوران 51607 بچوں کو خسرہ کا ٹیکہ لگایا جائے گا مہم کیلئے 81 ٹیمیں تشکیل دیا گیا ہے اور 14 فیکسڈ سنٹر بنائے گئے ہیں مہم کے دوران 9ماہ سے پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکہ لگایا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ انسداد خسرہ مہم کا مقصد اپنے نونہالوں کو خسرہ جیسی موزی امراض سے محفوظ بنانا ہے خسرہ مہم 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے قومی مہم 27اکتوبر تک جاری رہے گا اس دوران 9 ماہ سے پانچ سال کے کل 51607 بچوں کو خسرہ کے ٹیکہ لگایا جائے گا اس۔

(جاری ہے)

ہم کے کل 81 ٹیمیں اور 14 فیکسڈ سنٹر بنائے گئے ہیں جو گھر گھر جاکر 9ماہ سے پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکہ لگائیں گے ،انہوں نے پنجگور کے عوام اساتذہ علماء سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سماجی تنظیموں سے اپیل کہ ہے کہ اپنے بچوں کو خسرہ سے محفوظ بنانے کیلئے محکمہ صحت کے ٹیموں سے تعاون کرکے مہم کو کامیاب بنائے ،انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران جو مانیٹر تعینات کئے گئے ہیں وہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹنگ کر رہے ہیں اور اب تک کوئی شکایات موصول نہہں ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ مہم 27 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں