تعلیم سے چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں،حاجی صالح محمد

بلوچ نوجوان تعلیم پر توجہ دیںجو موجودہ حالات اور وقت کی ایک اہم ضرورت ہے

منگل 11 دسمبر 2018 19:02

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) بی ایس او پجار پنجگور زون کا پہلا،سینئر باڈی اجلاس نیشنل پارٹی کے ضلعی سکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت زونل صدر صمد راہچار نے کی جبکہ مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی صالح محمد تھے اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحت آئے خصوصا تعلیمی اور سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کیا گیا اور تنظیم کی فعالیت کیلئے کارکنوں نے مختلف تجاویز پیش کیئے زونل صدر صادق راہچار اور حاجی صالح محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار بلوچ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فام پر جمع کرنے کے لیے موثر زریعہ ہے جو نیک نیتی کے ساتھ علم وشعور کو اجاگر کرنے کے لیے جدوجہد کررہا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہم چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں بلوچ نوجوانوں کو چائیے کہ وہ تعلیم پر توجہ دے کر ایک شعوری راستے کا تعین کریں جو موجودہ حالات اور وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں