پنجگور میں این او سی کے بغیر تعمیرات پر پابندی عائدکردی گئی

بدھ 9 جنوری 2019 21:57

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) پنجگور این او سی کے بغیر تعمیرات پر پابندی عائد کردی گئی ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود رند نے اپنے ایک حکم نامے میں ہدایت جاری کردی ہے کہ رہائشی اسکیموں کی تعمیر سے قبل مالکان کو متعلقہ اتھارٹی سے این او سی حاصل کرنا ہوگی اور جو اسکمیں زیر تعمیر ہیں وہ بھی این او سی حاصل کریں خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گیؒ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں