بلوچستان میں تعلیمی ترقی کیلئے صوبائی حکومت حکمت عملی کے تحت اپنی پالیساں بنارہی ہے،میر ظہور احمد بلیدی

850اساتذہ ایڈہاک بیس پر بھرتی کررہے ہیں، تربت کیمپس کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا ، نصیر آباد اور رکھنی میں یونیورسٹی کیمپس قائم کریں گے،صوبائی وزیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن

اتوار 13 جنوری 2019 20:10

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ترقی کے لیے صوبائی حکومت حکمت عملی کے تحت اپنی پالیساں بنارہی ہے 850اساتذہ ایڈہاک بیس پر بھرتی کررہے ہیں تربت کیمپس کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا اور نصیر آباد ڈویڑن جہاں یونیورسٹی نہیں ہے نصیر آباد اور رکھنی میں یونیورسٹی کیمپس قائم کریں گے تاکہ یہ علاقے بھی تعلیمی سہولتوں سے مستعفید ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر اسداللہ بلوچ کی رہائش گاہ پر پنجگور پریس کلب کے عہدیداروں سے ایک خصوصی انٹریو کے دوران کیا میر ظہور بلیدی نے کہا کہ ہمیں اپنا تعلیمی نظام موجودہ دور کے تقاضوں کو دیکھ کر ترتیب دینا ہوگا اور اس حوالے سے ہم فنی تعلیم پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان میں یونیورسٹیوں کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی ہے جس میں میر اسداللہ بلوچ ،میر ضیاء لانگو سکریٹری ہائیر ایجوکیشن عبدالصبور کاکڑ اور میں شامل ہوں اور ہم نے کافی سوچ، وبچار اور موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان کو اس وقت مذید یونیورسٹیوں کی ضرورت ہے اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی سب کیمپس بنائیں گے اور کمیٹی نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ جہاں سب کیمپس بنانے ہیں وہاں فزیکلی جاکر جائزہ لینا ہے اور ہم نے سب سے پہلے شہید سکندر یونیورسٹی خضدار کا دورہ کیا اور اس کے بعد پنجگور میں آکر جائزہ لیا اور کل کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ہماری یہ سب کمیٹی اپنا رپورٹ پیش کرے گی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ پنجگور کے میل اور فیمیل کالجوں میں اساتذہ کی کمی دور کیا جائے گا سکریٹری ایجوکیشن کو بتادیا ہے کہ وہ بھرتیوں کے حوالے سے پالیسی بنائے انہوں نے کہا کہ پرامن اور کرپشن فری بلوچستان موجودہ صوبائی حکومت کا وڑن ہے وزیر، اعلی بلوچستان صوبے کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور امن کے آگے کوئی بھی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے وزیرداخلہ نے باقاعدہ پولیس کو پابند کردیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں میر ظہور بلیدی نے کہا کہ میر اسداللہ بلوچ ہمارے سنئیر وزیر ہیں پنجگور کی ترقی کے لیے انہوں نے جو ماسٹر پلان بنایا ہے شہر کی ترقی کے لیے انتہاہی اہم ہے ماسٹر پلان پر عمل درآمد ہونے کے بعد پنجگور ایک ماڈرن اور خوبصورت شہر میں تبدیل ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں تعلیم پر توجہ دے کر ہماری آنے والی نسلیں خوشحال ہونگی تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی کاسفر ادھورا رہے گا نوجوان فنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں