پنجگور، بی این پی عوامی کی آئین ومنشور جمہوریت اور اس ملک میں صحیح جمہوری نظام کی بحالی ہے ،مقررین

ہفتہ 9 فروری 2019 20:06

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے زیر اہتمام بعنوان (اس ملک کے مسائل کا حل دائمی جمہوریت میں منحصر ہے سیمنار سے خطاب کر تے ہوہے مرکزی لیبر سیکرٹری نوراحمد بلوچ، مرکزی اسپورٹس سیکرٹری رحمدل بلوچ، مرکزی رہنما نثار احمد بلوچ نیکہا ہے کہ بی این پی عوامی کی آئین ومنشور جمہوریت اور اس ملک میں صحیح جمہوری نظام کی بحالی ہے چونکہ بی این پی عوامی ایک سیاسی جمہوری پارٹی ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہماری یہی جدوجہد ہے کہ جہموری نظام ہی ملک کی بقا اور سلامتی ہے تاریخ کا اگر مطالعہ کریں گے توملکوں کی تعمیر وترقی کا اصل وجہ جمہوریت سے آئے ہیں جن ملکوں نے جمہوریت کا احترام کرتے ہوئے جمہوری نظام کی پاسداری کی ہے تو ان ممالک نے بہتر نظام لانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ملک میں رہنے والے لوگوں کو برابری کے حقوق دیئے گئے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کو بنے 72سال ہوئے ہیں اور انکا خشت بنیاد اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا گیا کہ اس ملک کی تعمیر وترقی کیلئے جمہوریہ نظام چلایا جائے گا لیکن اس ملک میں ہر دور کے جمہوری نظام کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور مارشل لا لایا گیا اور پرامن ملک کو افرا تفری انتشار کی جانب دھکیلا گیا اور اس ملک کے امن و امان لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کو مسخ کرکے پاکستان کے شہریوں کو بدذہین کیا گیا اسکے ساتھ بلوچستان میں جمہوری اسٹرکچر کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی پاکستان اسلام کا قلعہ جانا جاتا ہے لیکن جمہوری نظام کی تباہ کن صورتحال کی وجہ سے انا کی طرف چلا گیا ملکی ادارے اگر پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں تو انہیں جمہوریت کا احترام کرنا چاہیے بلوچستان کے بعض جماعت انکے آئین منشور جمہوریت کے نام پر رکھے ہیں لیکن انکے تمام سیاسی کردار غیر جمہوری ہیں جس کے پاس نہ عوامی مینڈیٹ ہے نہ انہیں کوئی سیاسی ویژن ہے جب انہیں الیکشن طشتری میں سیٹ دیا جائے توانہیں جہموری پارٹی نہیں بلکہ ڈکٹیٹر پارٹی کہاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یے کہ بلوچستان میں واحد سیاسی جماعت بی این پی عوامی ہے کہ انہوں نے ہر دور میں جہموریت کا ساتھ دیا ہے تاریخ گواہ ہے بی این پی عوامی نے ہر محاذ پر جہموریت کوپامال کرنے والے قوتوں کے خلاف آواز اٹھایا ہے کبھی ذاتی مفادات کی خاطر سر خم نہیں کیا ہے انہوں نے کہا ہے بلوچستان کی تاریخ میں غیںر جماعتی اور جماعتی ادوارمیں بلوچستان کے جمہوری نظام پر چھڑائیں کی گئیں ہیں لیکن کوئی کامیاب نہین ہوئی ہیں اصل عوامی قوتوں کے بجائیبلوچستان میں ہر وقت سلیکشن کی گئی اور سلیکشن حکومتیں قائم ہوئی ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان سمیت ملک بھر کے دائمی حل ممکن نہ ہوسکی ہے جس کی وجہ سے آج ملک مسائل کے گرداب میں پھنس چکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک میں ہمیشہ جہموری عمل کے خلاف کاروائی کی گئی اور جمہوریت کیآگے پل باندھا گیا کبھی جمہوریت اور جمہوری نظام کو چلنے نہیں دیاگیا غیر جمہوری معاشرے نے سر اٹھاکر ملک کو مسائلستاں بنادیا اور لوگوں کیلئے مسائل پیدا کیا چند لوگوں نے ملک میں ذاتی مفادات کی خاطر اپنی لوٹ مار کو وسعت دینے کی خاطر جمہوریت کے سامنے حائل رہے گر اس ملک کے مسائل حل کرنے ہونگے پاکستان کے تحفظ ادارے ملک کی سلامتی پرامن معاشرہ چاہتے ہیں تو اس کا واحد حل جمہوریت اور جمہوری نظام سے منحصر ہے جو بی این پی عوامی کا موقف ہے۔

اس دوران بی این پی عوامی کے ضلعی ومرکزی رہنماحاجی عبدالواحد عظیم گچکی محمد انور حافظ نعمت اللہ حافظ عوض فہد علی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں