پولیس اور انتظامیہ سرکاری ونجی اراضی کو قبضے سے بچائیں، عوام کے جان ومال کی حفاظت کریں،ڈاکٹر محمد نور بلوچ رہنماء پی ٹی آئی بلوچستان

جمعہ 8 مارچ 2019 21:08

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف مکران ڈویژن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد نور بلوچ نے پنجگور میں لینڈ مافیا کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں سرگرم لینڈ مافیا سرکاری و نجی زمینوں پر بزور طاقت قبضہ کررہا ہے پولیس اور انتظامیہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ سرکاری نجی اراضی اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کریں ڈپٹی کمشنر ایک فرض شناس افیسر جوکہ اپنی زمہ داری پورا کررہا ہے ڈی سی کے تبادلے کا مطالبہ چند لینڈ مافیا کررہا ہے جو قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پنجگور ضلع پنجگور کو ڈویڑن کا درجہ دینے کی کوشش کررہا ہے بہت جلد پنجگور کو ڈویڑن کا درجہ رلائیں گے جع تین اضلاع خدابادان چتکان اور گوارگو پر مشتمل ہوگا کیونکہ پنجگور ایک وسیع و عریض ضلع ہے جس کے حدود مغرب میں ایران تربت جبکہ مشرق میں خضدار خاران واشن تک پھیلا ہوا ہے جبکہ اس وقت پنجگور کی ابادی گیارہ لاکھ سے تجاوز جر گیا ہے اگر لینڈ مافیا کی اراضی پر قبضہ جاری رہا تو ڈویڑن بننے کے بعد پنجگور میں سرکاری اور نجی مکانات دفاتر اور رہاشی مکانات کیلئے ایک اینچ زمین دستیاب نہیں ہوگا پنجگور انتظامیہ اور پولیس فوری طور پر لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کرکے سرکاری عوامی زمینوں کو تحفظ فراہم کریں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں