ص*پیرامیڈیکل پنجگور کے انتخابات مکمل ، عارف بلوچ 202ووٹوں سے پھر صدر منتخب

اتوار 17 مارچ 2019 20:30

ص*پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2019ء) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن پنجگور کا انتخابات مکمل ہوئے 202ووٹ لے کر عارف بلوچ ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے ،تفصیلات کے مطابق آج پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن پنجگور کا انتخابات جمہوری انداز میں ہوئے جس میں دو پینل اسٹار پیرامیڈیکل کے سابق صدر محمد عارف بلوچ اور چاند پینل محمد اعظم بلوچ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں چاند پینل نے 190اور اسٹار پینل نے 202ووٹ لیکر 12ووٹ سے برتری حاصل کی اس موقع پر پیرامیڈکل ایسوسی ایشن کے صدراتی کامیاب امید وار محمد عارف بلوچ کو انکے چاہنے والے ووٹران قاضی شاکر، امجد درویش کامریڈ یونس بلوچ، قاضی جاوید، و دیگر نے ہار پنہا کر مبارک باد دی اور مقامی ہوٹل میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام پیرامیڈیکس نے شرکت کی اورجیت کا جشن منایا اس موقع پر نو منتخب صدر محمد عارف بلوچ نے تمام ووٹران اور اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ جیت میری نہیں بلکہ پیرامیڈیکس کی اپنی حقوق کی جیت تھی اور انکے تمام امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے کسی کو مایوس نہیں کریں گے ،اور چاند پینل کے ہار کو ہم ہار نہیں سمجھتے ہیںانکا جمہوری حق تھا انہوں نے استعمال کیا وہ بھی ہمارے پیرامیڈیکس کے حصے ہیں انکے مسائل ہم سے الگ نہیں انہیں بھی ساتھ لے کر چلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں