پنجگور، ضلعی افسران نے ڈی سی آفس اور مختلف اسکولوں میں درخت لگا کر گرین بلوچستان کا افتتاح کردیا

منگل 19 مارچ 2019 23:13

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پنجگور میں ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند ڈی پی او جمیل باجوئی ڈی او نیاز بلوچ محکمہ جنگلات کے ذاکر بلوچ عادل ارباب ودیگر نے ڈی سی آفس اور مختلف اسکولوں میں درخت لگا کر گرین بلوچستان کا افتتاح کردیا گرین بلوچستان کے افتتاحی تقریب میں پنجگور کے مختلف اسکولوں نے بھی حصہ لیا اور انکے طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ درخت لگانے سے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحول و فضائی آلودگی کو بھی صاف کرے گا ہم سب کی سب سے بڑی زمہ داری یہ ہوگی کہ ہر لگائے ہوئے درخت کا دیکھ بھال کرکے انہیں پانی سمیت دیگر ضروریات پورا کریں انہوں نے کہا ہے دنیا میں ہر شخص کے زمہ داری ہے کہ درخت لگا کر خود صدقہ جاریہ میں شامل کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ جنگلات نے مختلف اسکولوں کے انچارج ہیڈ ماسٹرز و اسٹوڈنٹس میں مفت درخت تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں