پنجگور ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

منگل 16 اپریل 2019 21:09

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) پنجگور وشبود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ سرادک میں کمسن چرواہا دستی بم سے کھیلتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ناصر ولد محبوب اور عبدالمالک ولد الہی بخش کو قتل کردیا پولیس کے مطابق واقعہ مہراللہ نامی شخص کے مہمان خانے پر پیش آیا ہے نامعلوم افراد نے مہمان خانے میں گھس کرمقتولین کو نشانہ بنایا جس سے وہ جان بحق ہوگئے بعد ازان اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جبکہ سرادک میں شہزاد نامی کمسن چرواہا دستی بم سے کھیلتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا پولیس کے مطابق کے مطابق 12 سالہ شہزاد نے جنگل میں بکریاں چرانے کے دوران زمین پر پڑے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر اسے اٹھایا جس سے بم پھٹ گیا اور وہ جان بحق ہوگیا ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں