نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور بلوچستان کی خوشحالی اور پسے ہوئے طبقات کی حقوق کیلئے آواز بلند کرکے ملک میں عادلانہ نظام کاقیام ہے،حاجی محمداسلم بلوچ

جمعہ 19 اپریل 2019 00:01

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ مرکزی سیکرٹری ٹری ریسرچ پھلین بلوچ ،حاجی محمد اکبر بلوچ، چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ، چیئرمین عدنان سعید گچکی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور بلوچستان کی خوشحالی اور پسے ہوئے طبقات کی حقوق کیلئے آواز بلند کرکے ملک میں عادلانہ نظام کاقیام ہے جمہوری اور سیاسی جدوجہد ہی واحد راستہ ہے جو بلوچستان کے عوام کو انکا غضب شدہ حقوق واپس دلا سکتی ہے جزباتی نعروں نے بلوچستان کو نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور خدابادان سراوان عسیئی سودرو بونستان چتکان وشبود اور سریکوران میں سابقہ چیئرمین عدنان سعید کی رہشگاہ میں 28 اپریل کی تعریتی ریفرینس بنام ناکو سبزل اور ماسٹر ندیم کی یاد میں منعقدہ تیاریوں کے حوالے سے کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی نظروں میں قدر و منزلت اور خصوصی مقام رکھتی ہے ہمیں اس بات کو کھلے دل سے تسلیم کرنا پڑے گا سیاسی اور حکومتی سطح پر ہمیں جو کامیابیاں ملی ہیں وہ پارٹی کارکنوں کی مسلسل جدوجہد رہنماؤں کی پر خلوص کوششوں اور منظم انداز میں جدوجہد کا نتیجہ ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے تمام اضلاع اور ملک کے اکثر علاقوں میں منظم سیاسی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے نیشنل پارٹی نے طویل سفر طے کرکے ایک ممتاز سیاسی مقام حاصل کیا ہے نیشنل پارٹی ایک ملک گیر سیاسی جماعت ہے جو مظلوم اور محکوم طبقات کی امید کی کرن بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاسی جدوجہد کا محور بلوچستان کی خوشحالی ایک تعلیم یافتہ بلوچستان اور ملک کے محکوم طبقات کی حقوق کیلئے اواز بلند کرکے ملک میں ایک عادلانہ نظام کی قیام ہے بلوچستان کو سیاسی جمہوری جدوجہد سے پسماندگی اور محرومی سے نکال سکتی ہے جزباتی نعروں سے بلوچستان کو نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں