پنجگور ، ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، نائیک طارق اور حوالدار نصیب اللہ زخمی

بدھ 19 جون 2019 22:30

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) پنجگور چتکان بازار کباڑی مارکیٹ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ سے ایف سی کے نائک طارق اور پولیس حوالدار نصیب آللہ شدید زخمی ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پہ نصب تھا جیسے ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ کے جائے وقوعہ پر پولیس اور ایف سی کی گاڑیاں کھڑے تھے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والے موٹر کے پرزے دور دور تک جا گرے جس کی وجہ سے قریبی دو دکانوں کے شٹر اکھڑ گئے اور دیگر دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی دھماکے کے فورا بعد ڈپٹی کمشنر پنجگور ڈی پی او ایف سی کے اعلی افسران پہنچ گئے اور علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کو سیل کردیا گیا۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں