پنجگور،جب علم کی روشنی پھیلے گی تو قوم میں شعور بیدار ہوگی،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

ہفتہ 29 جون 2019 22:14

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2019ء) وائس چانسلر تربت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ پنجگور تعلیمی حوالے سے مکران کا گڑھ رہا ہے لیکن گزشتہ چند سالوں سے کچھ کمی بیشیاں رہی ہیں لیکن یہاں کے ٹیچرز لیکچرز کی اپنی بے انتہا کوششیں تعلیم کی فروغ میں جاری ہیں ایک بار پھر پنجگور کے تعلیمی نظام کو ٹریک پر لانے کیلئے یہاں کے عوامی نمائندے صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ ودیگر تعلیم دوست طبقے کی محنت و لگن سے پنجگور اپنے پرانے تعلیمی حیثیت میں داخل ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الرزاق صابر نے اپنے ٹیم کے ہمراہ پنجگور میں یونیورسٹی کیمپس اور مختلف کالجز کے مسائل بی ایس بی اے بی اے سی ایسوسی ایٹ پروگرام کے دورے کے موقع پر بوائز وگرلز ڈگری پنجگور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران تربت یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ رجسٹرار یونیورسٹی آف تربت کے غلام فاروق بلوچ ڈپٹی رجسٹرار گنگزار بلوچ کنٹرولر ایگزمینیش تنویر احمد پروٹوکول آفیسر میر باہڈ بلوچ نے بھی ایجوکیشن کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند اے سی شاہنواز بلوچ پرنسپل جاوید بلوچ تحصیل پروم کے عابد علی بی پی ایل اے کے صدر مشتاق گچکی و دیگر بھی شریک تھے اس دوران بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل جاوید بلوچ گرلز ڈگری کالج پنجگور کے پرنسپل نے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الرزاق صابر نے کہاہے کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ پنجگور بھی تعلیم زون میں تبدیل ہو کیونکہ قوم کی مستقل بچوں سے اور بچوں میں تعلیم ہی سے وابستہ ہے مکران کو بلوچستان کا تعلیمی زون بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ پنجگور کے سیاسی سماجی اور یہاں کے ہر طبقہ فکر تعلیم دوست اور انتہائی مدد کمک کرنے والے لوگ ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جب علم کی روشنی پھیلے گی تو قوم میں شعور بیدار ہوگی اور وہ خود بخود ترقی کرے گی پنجگور کے تمام کالجز کو مکران زون میں شامل کیا جارہا ہے اج کے دورے پنجگور کا مقصد یہاں کے تعلیمی مسائل سننا اور مسائل کے دائمی حل تلاش کرنا ہے جس سے اسٹوڈنٹس میں ہونے والی کنفیوژن پریشانیاں دور ہوں مزید تعلیمی بہتری کیلئے یہاں سنٹر قائم کئے جائیں گے اور انہیں ٹریننگ بھی دی جائے گی جسے سے وہ تعلیمی اصلاحات میں واضح تبدیلی لاسکتے اور 2020 میں باقاعدہ طور پر یونیورسٹی کیمپس کے کلاسز و اسٹارٹ ہونگے افتتاحی صورت میں دو سمسٹر شروع کئے جائیں گے یہاں کے ضرورت کے مطابق مضامین کو شامل کریں گے انہوں نے گرلز ڈگری کالج پنجگور کے بی ایس کے اسٹوڈنٹس کے جمع شدہ فیس کی ریکوری کی بھی کوشش کی یقین دھانی کرائی اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند نے ٹیم کو یونیورسٹی کیمپس کے سائٹ اور زیر تعمیر بلڈنگ کا وزٹ بھی کروایا انہوں نے یونیورسٹی سائٹ اور بلڈنگ کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں