پہلی مرتبہ بلوچستان کے ایشو کو قومی اسمبلی سمیت عالمی سطح پر پزیرائی حاصل ہوئی ،کریڈیٹ بی این پی ،قائد اختر جان مینگل کو جاتا ہے ،میر نزیراحمد بلوچ

وزارتوں اور اقتدار سے کوئی دلچسپی نہیں بلوچ ماؤں بہنوں بزرگوں کی لبوں پر مسکراہٹ لانا ہماری سیاست کا محور ہے، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری بی این پی

جمعہ 16 اگست 2019 16:59

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیراحمد بلوچ ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ سابق صدرعبید اللہ بلوچ نے کہا کہ ملکی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کے قومی ایشو کو قومی اسمبلی سمیت عالمی سطع پر پزیرائی حاصل ہوئی ہے جس کی کریڈیٹ بی این پی اور قائد بلوچ سردار اختر جان مینگل کو جاتا ہے ہمیں وزارتوں اور اقتدار سے کوئی دلچسپی نہیں ہے بلوچ ماؤں بہنوں بزرگوں کی لبوں پر مسکراہٹ لانا ہماری سیاست کا محور ہے بی این پی کی سیاست کا بنیادی مقصد بلوچستان کی ترقی اور قومی وسائل پر بلوچ قوم کی حق ملکیت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سکیرٹری میر نزیراحمد بلوچ کی رہائش گاہ میں بی این پی کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا عید ملن پارٹی کے تقریب میں ضلع بھر سے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی میر نزیر احمد بلوچ کفایت اللہ بلوچ عبیداللہ بلوچ محمد جان بلوچ عبدالقدیر بلوچ راشد لطیف بلوچ نے کہاکہ بی این پی ایک قومی جماعت ہے جس نے ہر دور میں بلوچ قوم کی حقیقی نمائندگی کرکے بلوچستان کی مسائل پر اواز بلند کی ہے جب بھی بی این پی کو موقع ملا ہے بی این پی عوام کے سامنے سرخ روح ہوا ہے ہمیں اقتدار کرسی اور وزارتوں کی کوئی لالچ نہیں ہے بی این پی کی سیاست کا بنیادی محور بلوچستان اور بلوچ قوم ہے ہمیں فخر ہے کہ ملکی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بلوچستان کے قومی ایشو کو ملکی اور عالمی سطع پر پزیرائی مل رہی ہے لاپتہ افراد کی گمشدگیوں کے معاملے میں پیش رفت مل رہی ہے لاپتہ افراد کے گھروں میں امید کی کرن پیدا ہوچکی ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں جن گھروں میں ہماری ماہیں بہنیں اور بزرگ ماتم کررہے تھے اب انکی چہروں پر مسکراہٹ ائی ہے جس کی کریڈیٹ بلوچ قوم کے عظیم فرزند قائد بلوچ سردار اخترجان مینگل کی مدبرانہ قیادت کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں بدانتظامیہ عروج کو پھنچ گیا ہے چوری ڈکیتی قتل روز کا معمول بن گیا ہے بدقسمتی سے پنجگور کی حالت اس نج پر پہنچ چکی ہے عید کے روز مسلمان جانور قربان کردیتے ہیں بدامنی سے پنجگور والے انسانوں کی قربانی کررہے ہیں لیکن پنجگور انتظامیہ چیک پوسٹوں پر مجبور اور لاچار گاڈی والوں سے بھتہ وصولی میں لگا ہوا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے سرکاری ادارے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے جی حضوری میں مصروف ہیں بی این پی نے ہمیشہ سیاسی رواداری تعمل اور برداشت کی کلچر کو فروغ دیا ہے اب وقت آگیا ہے ظلم اور ناانصافیوں کے خلاف موثر آوازاٹھائی جائے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں