سوراپ ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاںبحق ،ایک زخمی

جمعرات 26 ستمبر 2019 00:03

پنجگور +واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2019ء) پنجگور سے متصل واشک کے علاقے سوراپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاںبحق ایک زخمی ذرائع کے مطابق پنجگور سے متصل علاقہ سورآپ میں فضل ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چتکان پنجگور کے رہائشی حاجی آمر اور کوئٹہ کا رہائشی مراد جاںبحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا لیویز نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پنجگور منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد میں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں