ہمارا مقصد پیسہ مراعات نہیں ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہے ، رحمدل بلوچ

جمعرات 26 ستمبر 2019 23:42

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2019ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر رحمدل بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ایک چھوٹا سا ادارہ ہے لیکن ایک جزبے کے ساتھ کام کررہے ہیں ہمارا مقصد پیسہ مراعات نہیں ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہے اسی انسانیت کی خدمت کیلئے ہم اپنے تمام مصروفیات یہاں خرچ کررہے ہیں محکمہ سوشل ویلفیئر کے وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے اس چھوٹے سے ادارے پر محنت کرکے انہوں نے اس ادارے کو بلوچستان کا سب سے بڑا ادارہ بنادیا ہے اس ادارے کے ذریعے ابتک پنجگور کے بارہ بڑے سے بڑے مہنگے سے مہنگا ترین علاج کینسر کے جو کسی غریب کے خواب میں نہیں دیکھا تھا کہ اس غریب کیلئے ادارہ 65لاکھ روپے کرکے انہیں ایک نئی زندگی دے گی پنجگور دو بڑے کیسز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے علاہ دیگر مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں اور کئی کیسوں کے کام جاری ہیں صوبائی وزیر اور ادارہ کا مقصد اس سماج کو ہمارے معاشرے کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے اسی ادارے کی توسط سے منشیات کے خلاف بھی کام جاری ہے وہ اسپورٹس کلچر اور سماجی تنظیموں کی سرگرمیوں کی صورت میں پروگرام کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ وقتوں میں محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان کا غریب دوست عوام دوست ایک بڑے ادارے کی شکل میں ابھر کر سامنے آئے گا۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں