ضلعی کابینہ کی منظوری ،یوسی وشبود کے پارٹی ممبر ملا خدارحم کی پارٹی ڈسپلن ،مرکزی قائدین کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے پر رکنیت ختم

ہفتہ 28 ستمبر 2019 17:59

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) ضلع پنجگور کے ضلعی صدر نثار احمد بلوچ نے ضلعی کابینہ کی منظوری سے یوسی وشبود کے پارٹی ممبر ملا خدارحم کو پارٹی ڈسپلن اور مرکزی قائدین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے لہٰذا ملا خدارحم کا آئندہ پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پارٹی ممبرز ان سے پارٹی کے حوالے سے کوئی رابطہ نہ کریں اور ہم دوسرے تمام سیاسی پارٹیوں سے یہی توقع رکھتے ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو اپنی صفوں میں شامل نہیں کریں گے بلکہ پنجگور کے تمام سیاسی پارٹیاں ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں