بلوچ قوم کو اپنی ثقافت زبان و کلچرکے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،مقررین

جمعرات 3 اکتوبر 2019 23:23

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2019ء) نیشنل اکیڈمی پنجگور اینڈ عالمی تنظیم الفانوس پنجگور زون بلوچستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول گرمکان میں بزم ادب اور محفل مشاعرے کے پروگرام سے اکیڈمی کے صدر برکت مری مہمان خاص آصف بلوچ اسکول کے ہیڈ ماسٹر خالد بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جدیدیت میں داخل ہوچکی ہے اسی جدیدیت کے ساتھ بلوچ قوم کو اپنی ثقافت زبان و کلچر کی تحفظ کیلئے جدیدیت کے ساتھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے نیشنل اکیڈمی پنجگور اور عالمی تنظیم الفانوس کی جدو جہد ادب کی فروغ اور اپنی زبان و کلچر کی تعمیر وترقی کا ہے ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم ادب کو اس جدید دور میں سائنسی عملی جامہ پہنائیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ قوم بغیر کسی وسائل کے علم وادب کے حوالے سے کسی بھی قوم سے پیچھے نہیں ہے آج کے پروگرام میں چھوٹے چھوٹے بچوں کی صلاحیتوں نے ہر ذی شعور کو حیران کردیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں اسٹیج نہیں ملا انہیں اسٹیج فراہم کرنا اداروں کی زمہ داری ہے اور نیشنل اکیڈمی پنجگور نے اپنی مادری زبان کی ترقی وترویج ادب وشعور کی دیم روی ٹیلنٹڈ بچوں کو آگے لے جانے کی آخری حد تک کوشش کررہی ہے اس موقع پر نسیمِ بلوچ شکور رحمت نصیر شہزاد سلطان غفور داد محمد تشکرمختار واھگ احسان ازگ لالا عمیر ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گورنمنٹ ہائی گرمکان کے ساتھ گورنمنٹ ہائی سکول وشبود کے طلبا محمد جان قادر احمد ابراہیم اظہر محبوب علی اتفاق زباد اسیر مسکان ضیا نور عبدالغفور کبیر زکریا احمد سمیع اللہ عبدالماجد ودیگر بچوں نے نعت نظم شعر اور مختلف شعرا کے گانے ترنم کے ساتھ و گنگنائے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں