بی این پی عوامی بلوچستان میں عملی طور پر سیاست کررہی ہے،فہد نعیم

جمعرات 3 اکتوبر 2019 23:23

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سینئر رہنما فہد نعیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی این پی عوامی بلوچستان میں عملی طور پر سیاست کررہی ہے پارٹی نے اپنے ہر کئے ہوئے وعدے کو عملی جامہ پہنایا ہے پنجگور سول ہسپتال جو گزشتہ سال تباہی کا شکار تھا جہاں انسانی زندگی کے تمام بنیادی سہولیات کا نام و نشان تک نہ تھا ایمبولینس ہسپتال کے بجائے وزرا کے بچوں کی مویشیوں کی گاس بوس کا ٹیکسی تھے غریب مریض چنچی رکشوں سے ہسپتال اور گھروں میں پہنچا دیئے جاتے تھے کئی بار ایمبولینس گاس اور سبزی منڈی میں پکڑے گئے تھے ہسپتال میں دوا کے بجائے چاک چون کے زہیر سپلائی کئے جاتیتھے لیکن بی این پی عوامی نے اپنے مختصر وقت وزرات میں پاکستان کی سنگین صورتحال میں بھی پنجگور کو عزت دو کی پالیسی اپنائی لیکن گزشتہ دور حکومت کا کوئی کام عملی طور پر زمین پر دکھائی نہیں دیتے ہیں موجودہ ایم ایس شبیر کشانی نے ہسپتال کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کئے ہیں انہیں داد دیتے ہیں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں