پنجگور میں رہزنی کی واردات ،مزاحمت پر فائرنگ سے اسداللہ نامی شخص زخمی

جمعہ 4 اکتوبر 2019 23:57

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) پنجگور کے علاقے سوردو میں رہزنی کی واردات مزاحمت پر فائرنگ سے اسداللہ نامی شخص زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقہ سوردو میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر نامعلوم رہزنوں نے فائرنگ کرکے اسداللہ ولد غلام حیدر نامی شخص کو شدید زخمی کردیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔بعد ازاں اسداللہ کو طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔اسپتال ذرائع کے مطابق اسداللہ کو گولی پیٹ میں لگی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں