فورسز کا کام عوام کا جان ومال کا تحفظ اور ریاست کی رٹ قائم کرنا ہے ،شفقت انور شاہوانی

چیک پوسٹوں کو عوام دوست بناکر شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے ، ڈپٹی کمشنر پنجگور

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:53

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور شفقت انور شاہوانی کی سربراہی میں لاء اینڈ آرڈرکے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس اجلاس میں ڈی ایس پی سٹی احمد علی بلوچ تحصیلدار گوارگو عارف حلیم ،میجر لیویز فورس صابر علی گچکی تحصیلدارپروم فضل محمد نائب تحصیلدار گچک زاہد بلوچ اور لیویز فورس کے تمام ایریا انچارجز نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے کہا کہ فورسز کا کام عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے اور ریاست کی رٹ قائم کرنا ہے چیک پوسٹوں کو عوام دوست بناکر شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اگر کسی چیک پوسٹ کے ایریا میں کوئی واردات ہوئی تو اس کا ذمہ دار ایریا انچارج ہوگا انہوں نے کہا کہ وردی اور بندوق ایک ملازم کی شان ہوتی ہے اس کا وقار اور عزت رکھنا ان پر لازم ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے جن ایریاز میں جرائم کی شکایتیں مل رہی ہیں ان علاقوں میں لیویز پولیس کو ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی پولیس کے متاثرہ علاقوں میں لیویز پولیس کے ساتھ کام کرے گا انہوں نے کہا کہ پنجگور میں اس وقت جو سب سے اہم اور بڑا مسلہ ہے وہ امن وامان کا ہے اگر ہم امن کی بحالی میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو علاقے میں کاروبار اور ترقی ہوگا لوگ سکون سے اپنی معمولات آگے بڑھاسکیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیویز فورس کے جوانوں میں ہمت اور حوصلہ موجود ہے وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتے ہیں ریاست کی رٹ کو قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے مافیاز اور مسلح گروہوں کی دست اندازی کو قانون کی حکمرانی کے زور پر روکیں گے اسلحہ رکھنا صرف ریاستی اداروں کا حق ہے اور ادارے ہی یہ استحقاق رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران پنجگور میں منشیات کے خلاف لیویز نے اچھا رسپانس دیا ہے اور اس تسلسل کو جاری رہنا چاھیے منشیات ایک ناسور ہیاس کا خاتمہ کرکے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ لیویز تھانوں اور چیک پوسٹوں کی مرمت کیلیے اقدامات کررہے ہیں اور جوانوں میں نئی یونیفارم جوتے جلد تقسیم کیئے جائیں گے لیویز فورس کے جوان اپنے فرائض کو اہمیت دیں اور پنجگور کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کام کریں انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور عوام کے عزت نفس کا بھی خیال رکھیں انہوں نیاپنے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جرم کو ہر حال میں روکنا ہے اور پنجگور کو امن کے حوالے سے ایک محفوظ شہر بناکر دم لیں گے

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں