چائنا اور سنٹرل ایشیا کا مستقل گوادر سے وابستہ ، دشمن کو اس سے کافی تکلیف ہے، بریگیڈئر افتخار احمد

ملک میں سیاسی نظام مضبوط ہورہا ہے ،معاشی حالت بھی ٹھیک ہورہے ہیں ، طلباء قوم کے معمار ہیں ،ملک، فوج ،ایف سی بارے بہتر رائے قائم کراسکتے ہیں ،ریاست بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لانے کی کوشش کررہی ہے ،سیکٹر کمانڈر سائوتھ

جمعرات 10 اکتوبر 2019 19:17

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) بریگیڈیئر افتخار احمد سیکٹر کمانڈر ساوتھ نے کہا ہے کہ طلباء قوم کے معمار ہیں وہ ملک، فوج ،ایف سی کے بارے میں بہتر رائے قائم کراسکتے ہیں ریاست کی کوشش ہے کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو رائے راست پر لایا جائے اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے تشدد کا راستہ ترک کرکے ملک کی تعمیر و ترقی کا حصہ ڈال رہے ہیں ،دشمن ہماری یکجہتی اور ترقی سے خائف ہے اور بلوچستان کو اپنی جنگ کا میدان بنانے کی سازش کی گئی جو ناکام ہوئی ڈگری کالج پنجگور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر افتخار احمد نے کہا کہ کالج میں طلباء کے ساتھ حال احوال کرنے کا مقصد طلباء کو ملک اور بین الاقوامی حالات سے متعلق آگاہی پہنچانا ہے نوجوان قوم و ملک کے اثاثے ہیں نوجوانوں کو سننا لازمی ہے وہی معاشرے میں تبدیلی پیدا کرسکتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ نوجوان طبقہ کو بہتر سمت دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مختلف ممالک کی سرحدیں ملتی ہیں بلوچستان 44 فیصد رقبہ ہے ملک کا بلوچستان ایران افغانستان بارڈر سے لگتا ہے بلوچستان میں گوادر پورٹ ہے دنیا کی 70 فیصد آئل حرمز سے گوادر سے ہوتا ہوا گزرتا ہے چائنا اور سنٹرل ایشیا کا مستقل گوادر سے وابستہ ہے گوادر سے دشمن کو کافی تکلیف ہورہی ہے ملک میں سیاسی نظام مضبوط ہورہا ہے سوشل سسٹم میں بھی بہتری آرہی ہے معاشی حالت بھی ٹھیک ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بین الاقوامی سوچ یہ بنی تھی کہ جو دہشت گردی ہے اس کے پھیچے پاکستان ہے لیکن اب آہستہ آہستہ ان کو سمجھ آرہی ہے کہ پاکستان ایسا ملک نہیں ہے بلکہ خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور جس طرح کی سوچ ان میں پرورش پائی تھی اب اس میں تبدیلی آگئی ہے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سازشوں کو ایک حد ناکام بنادیا گیا ہے کرپشن کے خلاف شعور آگیا ہے کوئی بھی شہری یہ نہیں چاہتا ملک میں کرپشن ہو اور یہ سوچ اب عوام میں پیوست ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خلاف سوچ منفی ہے یہ دشمن کے ایما پر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری ترقی اور خوشحالی سے خوش نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چیزیں بہتر ہورہی ہیں لوگ ذہنی طور پر آذادی محسوس کررہے ہیں دشمن کی فنڈنگ کافی حد تک روک دی گئی ہے جو ملک دشمن قوتوں کوملتی تھی تاکہ وہ ان پیسوں سے حالات خراب کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بین الاقوامی قوتوں اور دشمنوں نے کھیل کا میدان بنانے کی کوشش کی ہے پنجابی بلوچ پختون سندھی میں تفریق ڈال کر پاکستان کو کمزور کرکے انھیں آپس میں لڑانا چار ہے تھے لیکن ان کے عزائم کامیاب نہیں ہوسکے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ علم حاصل کرنا بھی ضروری ہے اور یہ دور شعوری دور ہے اچھے برے دوست دشمن کی تمیز علم سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مختلف مسائل ہیں اسمگلنگ کے چیلنجز بھی ہیں بلوچستان میں سیکٹرین کے حوالے سے کوئی مسلہ نہیں ہے بلوچستان اس حوالے سے کافی پرامن ہے اسلام میں منافرت نہیں ہوتا بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال تینوں صوبوں سے بہتر ہے ایک زمانے میں جو بین الاقوامی سازشیں زوروں پر تھیں البتہ اس وقت کچھ مسائل ضرور تھے بلوچستان میں تمام اسٹیک ہولڈر ساتھ ملکر صوبے میں کام کررہی ہیں جس سے چیزیں تبدیل ہورہی ہیں سی پیک سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے سی پیک سے ایگریکلچر پربھی مثبت اثرات پڑیں گے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک کی ایجنسیوں کی طرف سے گمراہی پھیلایا جاتا ہے انسانیت اور اخلاقیات غلط کاموں سے روک پاتی ہیں مذہبی منافرت کا کوئی ایشو ساوتھ بلوچستان میں نہیں ہے شعیہ ،سنی منافرت سب دشمن کی سازش تھیں جو لوگ دوسروں کو لڑائی کا درس دیتے ہیں آیا ان کے اپنے بچے کھبی لڑے ہیں ہر گز نہیں وہ سیدھا سادھا لوگوں کو ورغلاکر غلط راستے پر ڈال دیتے ہیں انڈیا پاکستان میں حالات خراب کرنے کی سازش کرتا رہتا ہے اور دشمن کی یہ کوشش ہے پاکستان میں حالات کیسے اور کس طرح خراب کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ورغلانے والے خود باہر بھیٹے ہیں اور دوسروں کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں انڈیا اور اسرائیل باہر بیٹھے لوگوں کو فنڈنگ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن خانہ جنگی کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں انھیں معلوم ہے کہ وہ پاکستان پر برائے راست کوئی سازش نہیں کرسکتے بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں قومیت کی بنیاد پر اس طرح کی سازشیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ انڈیا افغانستان کا بھی دوست نہیں ہے بلا ایک کافر مسلمانوں کا کیسے دوست بن سکتا ہے یہ قراں پاک سے بھی واضح ہے کہ کفار مسلمانوں کے دوست نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ اصل مسلہ سی پیک ہے اور چائنا اس وقت ایک بڑی تجارتی منڈی ہے اور پاکستان سے وہ اپنے ٹریڈ کو پہنچانے کے لیے سی پیک کے ذریعے راستہ چاہتا ہے تاکہ ان کے پراڈکٹس دوسرے ممالک کی منڈیوں میں گوادر پورٹ کے ذریعے پہنچ جائیں انہوں نے کہا کہ چائنا سے پارٹنر شپ سے پاکستان اور بلوچستان کا فائدہ ہے انہوں نے کہا کہ دبئی میں 15 لاکھ پاکستانی اور 30 لاکھ ہندوستانی ہیں کیا انہوں نے دبئی پر قبضہ کیا ہواہے ہر گز نہیں دنیا اب کافی قریب آچکی ہے ظاہر ہے جہاں ٹریڈ ہوگا تو لوگ بھی تجارتی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے اس کا مطلب یہ نہیں وہ کسی دوسرے کی زمین پر قبضہ کریں گے انہوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے کا فائدہ بلوچستان والوں کو پہنچ رہا ہے سی پیک کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں شروع ہونگی تو اس کے فائدے گننا بھی مشکل ہونگے ایک مغربی روٹ ہے دوسرا سنٹرل روٹ ہے مشرقی روٹ جو گوادر تک جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر 99۔

(جاری ہے)

45 بلین ڈالرز مختص ہیں گوادر پورٹ کے لیی66 کروڑ ڈالر مختص ہیں 33 بلین ڈالر انرجی سیکٹر کے لیے ہیں جو چار فیزز پر ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سی پیک چائنا کے حوالے کردیا گیا ہے ہمیں غربت ختم کرنی ہے تجارت بڑھانا ہے تب تک ہم منظم ہونگے دشمن کے ہاتھوں ہمارا نوجوان کب تک بکھتا اور استعمال ہوتا رہے گا نئی جنریشن کو ایک اچھے راستے کا انتخاب کرنا ہے انہیں اس بات کا احساس کرنا کہ اب ہمیں کسی کے لیے استعمال نہیں ہونا ہے فوج آپ کی ہے فوج کے آنے سے بلوچستان کا کیا نقصان ہونا ہے جہاں جہاں فوج گئی ہے وہاں ترقی ہوئی سکھر میں فوج نے اچھا کام کیا ہے تھر میں آرمی نے پانی کا بہتر انتظام کیا ہے اور فوج کے آنے سے سیکورٹی کی صورت حال بھی بہتر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ لیویز اور پولیس کی بھی ٹریننگ کی زمہ داری آرمی سرانجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ جو کچھ پہلے ہوا اچھا نہیں ہوا اور نہیں ہونا چائیے تھا 80 کی دہائی کو وڈیروں کو رائلٹی کی مد میں 9 کروڑ ملتا تھا اپ اندازہ لگاسکتے ہیں اب یہ رقم کتنی ہوگی باہر بیٹھے لوگ ملک میں آکر اپنے حق کے لیے قانونی راستہ اپنا کر لڑیں اور بات چیت کا راستہ آپنائیں آرمی نے بہت سے تعلیمی ادارے بنائے جن میں بلوچستان کے بچے زیر تعلیم ہیں بلوچوں کو فوج میں کوٹہ دیاگیا ہے قد میں بھی رعایت دی گئی ہے تاکہ بلوچ اور سندھی باآسانی فوج کا حصہ بن سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے فارمرز کی بھی مدد کررہے ہیں لوکل گورنمنٹ اور حکومت بلوچستان آرمی سے تعاوں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب کسی کا زمین آباد ہوتا ہے تو اس کا فائدہ لحمہ حال اسی کو پہنچتا ہے جس کی زمین ہے فوج اور ایف سی میں بہت سارے لوگ بھرتی ہوکر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اسپورٹس کی طرف بھی توجہ ہے تاکہ نوجوانوں کو بہتر اور معیاری سرگرمیاں دستیاب ہوسکیں اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں وہ معاوں بن سکیں دوردراز دشوار گزار علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں اور غریبوں میں راشن بھی تقسیم کئیے گئے فوج میں ایک قانون ہے سب قومیتوں کو برابری حاصل ہے 33 فیصد پنجابی ،33فیصد بلوچ ،سندھی اور پختون کا بھی یہی تناسب ہے جب بلوچ فوج کا حصہ بنیں گے تو ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جب کسی منصوبے کے لیے مقامی سطح لیبر دستیاب نہیں ہونگے تو اس کے لیے مجبورا دوسرے علاقوں سے مزدور لانا پڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ ساوتھ بلوچستان میں بھی ترقی کا عمل شروع ہوچکا اسے فائیبرآپٹک سے لنک کیا جارہا ہے بلوچستان میں محرومیاں اب ختم ہورہی ہیں اب کوئی کسی کو بے تعلیم نہیں رکھ سکے جس طرح ماضی میں رکھا جاتا تھا ماضی کی غلطیوں کو سدھارنا ہے فساد اورسول وار کے ذریعے انٹرنیشنل فسادی بلوچستان کی ترقی کی راہ میں حائل رہے انہوں نے کہا کہ چیزوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خرابیاں اور کمی کی وجوہات کیا ہیں ریکوڈک کے 6 ارب جرمانے کی رقم ہمیں بھرنے ہیں ہزارہ کا مسلہ سیکٹرین ہے یہ نسل کشی نہیں ہے انٹیلیجنس ایجنسیز کی کوششوں سے اس سازش کو ناکام بنادیا ہے بڑی بڑی طاقتیں جب ہم پر مختلف سمت سے حملہ آور ہوں تو اس میں یقننا مشکلات درپیش رہی ہونگی مگر اللہ کے فضل سے ہم نے دشمن کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے اور آج ہزارہ برادری کے لوگ خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ دوسرے ہماری مدد کو نہیں آئیں گے ہمیں خود سازشوں کے خلاف ڈٹنا ہے ہم سب نے ملکر ملک کو امن کا گہوارہ بنایا ہے ماضی میں ہرروز دھماکے ہوا کرتے تھے معاشرے کو ہمیں ٹھیک کرنا ہے آج تک کسی ملک میں انسرجنسی کامیابی نہیں ہوئی ریاست بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لانا چاہتی ہے اس وجہ سے صبروتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں