ق* پنجگور میں ٹی بی کی مفت اسکیننگ او مکمل علاج کے لئیتین روزہ کیمپ کاانعقاد

پیر 14 اکتوبر 2019 19:35

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی حکومت بلخصوص صوبائی وزیر میراسد اللہ بلوچ کی محنتوں سے پنجگور میں ٹی بی کی مفت اسکیننگ اور انکی مکمل علاج کا تین روزہ کیمپ لگائی گئی آج بروز پیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لوگوں کو مفت سہولت فراہم کرئے گی دوسرے روز پچاس بڈڈ ہسپتال خدابادان میں اور بعد ڈسٹرکٹ جیل سمیت لیویز ودیگر اداروں کے ہلکاروں کی ٹی بی اسکیننگ کرے گی آج انکی باقاعدہ طور پر کمشنر شفقت انور شاہوانی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس شبیر کشانی صوبائی ٹی بی پروگرام کے منیجر احمد ولی اور ڈپٹی منیجر شبیر احمد بنگلزئی ڈاکٹر صلاح الدین بلوچ ودیگر کے ہمراہ میں انہوں نے تین روزہ ٹی بی اسکیننگ مفت کمیپ کا افتتاح کردی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی ڈاکٹر شبیر کشانی صوبائی ٹی بی پروگرام کے منیجر احمد ولی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی بی ایک مہلک بیماری ہے لاعلاج نہیں ہے اس دور میں جسمانی بیماری کم یہ ایک سوشل بیماری بن چکی ہے جس کے نتائج گھروں میں جھگڑے تک پہنچ چکی ہے عام وقتوں میں لوگوں اس کیلئے ضلعی سے باہر جاکر تیس سے پینتیس ہزار میں اپنا ٹیسٹ کرواتے ہیں یہ ہمارے لئے باعث فخر کی بات ہے کہ وہ اس وقت ہمارے علاقے میں لوگوں کو مفت ٹیسٹ کررہی ہے انہوں نے کہا ہے لوگوں کی ضرورت ہے کہ ہر عام آدمی بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں چونکہ یہ مرض جب ڈی آر تک پہنچ گئی تو ایک سے دوسرے تک پھیل سکتی ہے گزشتہ جنگوں کے دوران بھی ٹی بی کے پروگرام چلتے تھے 24 سوسالوں سے اسکی وجود پر کام جاری ہے اسکے خات کیلئے ڈاکٹروں کے علاہ علاقے سیاسی سماجی اور علاقے کے سفید پوشاک اور معتبرین کو بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں