نوجوان سماجی ترقی کے لئے ہاتھ بھٹائیں ان کا کردار انتہائی اہم ہے ،سوشل ویلفئیر آفیسر پنجگور

عوامی انڈومنٹ فنڈ کے زریعے غریب اور نادار لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہورہی ہیں، رحمدل بلوچ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:12

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سوشل ویلفئیر آفیسر پنجگور رحمدل بلوچ نے کہاکہ عوامی انڈومنٹ فنڈ کے زریعے غریب اور نادار لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہورہی ہیں نوجوان سماجی ترقی کے لئے ہاتھ بھٹائیں ان کا کردار انتہائی اہم ہے تعلیم ترقی کی کنجی ہے پنجگور میں یونیورسٹی ،زرعی کالج اور دیگر علمی ادارے بن رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولی ٹینکیک کالج کے طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر بی این پی عوامی کے ضلعی فنانس سکریٹری میرسلیمان سدوزئی وجہ زمان بلوچ بھی موجود تھے رحمدل بلوچ نے کہا کہ سوشل ویلفئیر کے منسٹر میراسداللہ بلوچ کے وزں کو آگے بڑھا رہے ہیں اور میراسداللہ بلوچ کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے غریب عوام کو ریلیف ملے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ سے غریب لوگوں کو صحت کے حوالے سے کافی فائدہ پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفئیر واحد محکمہ ہے جس کا ہر ماہ میں باقاعدگی سے اجلاس ہوتا ہے جہاں لوگوں کے مسائل ڈسکس ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسپیشل پروگرام کا مقصد طلباء کو تعلیمی حوالے سے مدد فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کہ غریب طلباء کو اسکالرشپس اسپیشل پروگرام کے تحت ملیں گے نوجوانوں کی بھی ذمہ داری بنتا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی رہنمائی کے لیے آگے آئیں انہوں نے کہا کہ میراسداللہ بلوچ پنجگور کی اجتماعی ترقی کے لیے کام کررہا ہے سٹی پیکج کی شکل میں شہر کے بیشتر مسائل حل ہونگے خصوصا روڑ سیکٹر پر بہتریں منصوبہ بندی سے کام شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لیے طلباء اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور سماجی برائیوں کے خلاف اپنے چاگرد میں آگاہی پھیلائیں تاکہ منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں کو روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ پنجگور عنقریب ایک ترقی یافتہ شہر بن رہا ہے جہاں اسپورٹس کمپلکس روڑ اور دیگر تعمیری کاموں کا آغاز ہورہا ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں