پنجگور ،ایف سی بلوچستان کا کامیاب آپریشن ،2لاکھ 65ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا

پیر 20 جنوری 2020 23:09

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) پنجگور میں ایف سی بلوچستان کا کامیاب آپریشن 2لاکھ 65ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا تفصیلات کے مطابق پنجگور رائفلز نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پنجگور کے مختلف علاقوں میں ڈیزل سے بھرے ہوئے 8 ٹینکرز کو کامیاب کاروائی کے نتیجے میں قبضے میں لے کر ان سے 2لاکھ 65ہزار لیٹر ڈیزل ضبط کر لیا جس کی مالیت تقریباً 2کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ،ایف سی نے ضروری کاروائی کے بعد تمام ٹینکرز کسٹم حکام پنجگور کے حوالے کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں