پنجگور کے امن و امان پر نیشنل پارٹی کو انگلیاں اٹھانا قطعا ً زیب نہیں دیتا ، بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعہ 22 مئی 2020 23:01

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی ترجمان نے کہا ہے کہ پنجگور کے امن و امان پر نیشنل پارٹی کو انگلیاں اٹھانا قطعا ً زیب نہیں دیتا ہے کہ وہ بلوچ پرستی اور پنجگور سمیت بلوچستان کے امن و امان کے بارے میں زبان درازی کریں بلوچ چادر و چار دیواروں کی شدید پائے مالی ان کے دور میں شروع ہوئی انہی کے دور حکومت میں بلوچ کلچر بلوچ ثقافت بلوچ تشخص کو نقصان پہنچایاگیا بلوچ معا شر ے میں عورتوں کی احترام سب سے اعلی لیکن کیمپ چھاپ لوگوں کے دور میں ڈپٹی کمشنر دفتر ڈی پی دفتر کے سامنے بوڑھے عورت کمسن بچوں کی آو زاری کے سوا کچھ نہ تھی خواتین اپنے لخت جگروں کے درد و الم میں سرگرداں انصاف کی بھیک مانگنے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے مجبور تھے لیکن انصاف کی کوئی کرن جھوٹا ہی سہی نظر نہیں آرہا تھا وہ عظیم ماں بہنیں آج بھی زندہ ہیں چاروں طرف ایک گپ اندھیرے مایوسی و ذہنی افراتفری پھیلی ہوئی تھی والدین حالت کے ڈر سے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو پنجگور کی بدامنی سے بچانے کیلئے خود سے الگ کرکے دیگر صوبوں اور ممالک میں بھیج دینے پہ مجبور تھے ہفتوں مہینوں تک عورتوں کا علامتی کیمپ ڈی سی دفتر کے سامنے لگے ہوئے تھے کئی عورتیں اپنے پیاروں کی آس کھو کر انہی دفتروں کے سامنے بے ہوش ہوتی تھیں لیکن کیمپ چھاپ نام نہاد منسٹر یورپ کے ہوٹلوں میں شراب کے نشے میں دھت عیاشیاں کرکے پینٹ شرٹ میں سلفیاں بنا کر سوشل میڈیا پر اپنی تصویر اپ لوڈ کرنے میں مصروف تھیانہی چادر و چار دیواری بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں تھا وہ آج بھی چادر و چار دیواری کے تقدس سے نا آشنا ہیں انہی کے تاریخی غیر سیاسی عمل سے پنجگور دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر آواران چلی گئی ایک ایسی نقصان جس کا درد کبھی بھولے سے بھی بھولا نہ جائے گا بلوچ قوم پنجگور حلقے کے زوال بلوچ قوم کا سودا بھولنے والی چیز نہیں ہے ان کا حساب ہر دور ہر حالات میں ہر فورم پر ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کا حافظہ اتنی کمزور نہیں ہے پنجگور کے ہزاروں گھروں کی تباہی پانچ سو کے قریب تعلیم یافتہ جوانوں کی قبریں اسکے ساتھ توتک کے تین سو بلوچ فرزندوں کے اجتماعی قبریں بلوچ قومی تاریخ کے حصے ہیں جب وہ دور یاد آتا ہے تو روح کانپ اٹھتی ہیاقتدار کی نرم کرسی کی خاطر کیمپ چھاپ نام نہاد منسٹر نے اپنے گھر کو بھی نہیں بخشا ان کا بھی سودا لگا کر اپنے ہی فیملی کو سات لاشوں کا تحفہ دیا ہر عید بلوچ قوم کا سوگ میں گزری انکے زمہ دار کوئی اور نہیں بلوچ قومی سودا گر نیشنل پارٹی ہی تھا کیمپ کے سامنے بے لاچار مظلوم قوم کے ضیف العمر روتے سسکتے ماں بہنوں کی جوتوں چپلوں کے سواگت کا نشان ابھی تک کیمپ چھاپ نام نہاد نیشنل پارٹی کے منسٹر کے گاڑی پہ نقش ہیں عوام سے بھاگ کر جان بچانے والے عوام کے درد کو سامنا نہ کرسکے کیونکہ ان کا مقصد بلوچ قوم نہیں ذاتی مفادات تھا ہزاروں ہاتھ آج بھی عید کے دن آگر اٹھتے ہیں تو بدعاوں کی صورت میں نیشنل پارٹی اور انکے کارندوں کو دیتے ہیں بی این پی عوامی کیلئے مظلوم قوم نیک دعایئں کرتے ہیں ہم نے کسی کے گھر کا سودا نہیں کیا ہم نے اپنی قومی ننگ و ناموس انکی بنیادی حقوق انکی بہتر روشن زندگی کیلئے چاتی پہ گولیاں کھائیں ہیں لیکن غریب مظلوم مزدوروں کے سروں کا سودا نہیں کیا ہے جو قبریں نیشنل پارٹی نے آباد کئے ہیں انکے درد وغم ابھی تک لوگوں کے دلوں میں تروتاز ہیں یہ رہتی دنیا تک یاد رہیں گے اور لوگ ہر مبارک دن میں نیشنل پارٹی کو بدعائیں دیں گے امن وامان ہر شہری کا حق ہے اور انکی رسائی بی این پی عوامی کی سیاسی ترجیحات ہے بد امنی کو ہر ذی شعور معاشرہ نہیں چاہتا ہے اس معاشرے میں بی این پی عوامی بھی رہتی ہے لیکن آج بھی کوئی ذی شعور جس جس جہاں جہاں چور ڈاکو بدامنی پھیلانے میں مار گئے ہیں یا پکڑے گئے ہیں انکا تعلق نیشنل پارٹی سے تھا اور ہے دن میں چوری قتل غارتگری کے مخالف کے گن گھاتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں لوگوں کو لوٹنے میں مصروف رہتے ہیں اب تک جتنے چوری قتل کے ملزمان پولیس ولیویز ریکارڈ میں پکڑے گئے ہیں انکا تعلق نیشنل پارٹی سے ہی رہے ہیں جن کا ریکارڈ موجود ہیں اور بی این پی عوامی نیشنل پارٹی کے تمام چوری ڈکیتیوں اور قتل غارتگری میں ملوث عناصر کا لسٹ عوام کے سامنے لائے گی ہر حقائق واضح کریں گے کہ مظلوم عوام کو لوٹنے والے انہیں قتل کرنے والے کون ہیں انہیں کس کی آشیرباد حاصل ہے عوام کے سامنے پنجگور کے امن و امان خراب کرنے والے نیشنل پارٹی کے تمام سازشیں بے نقاب کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ جب جاہل کو سچ برداشت نہیں ہوگی تو غلیظ الفاظ استعمال کرے گی لکھنا بھولنا ہر کوئی جانتا ہے لیکن جو غیر سیاسی زبان نیشنل پارٹی کے ترجمان اور انکے کارندے استعمال کررہے ہیں وہ غلط سمت جائے گی ہم نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ضلع پنجگور کے ترجمان کو سیاسی آداب سیکھائیں انکے غیر سیاسی زبان غلیظ جملوں سے خانہ جنگی کی بو آرہی ہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں