کرپشن اوربے قاعدگیوں کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، عبد العزیز

الزام لگانے والے زمینی حقائق کے برعکس الزامات لگانے سے پہلے بے قاعدگیوں کی ثبوت دیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، پنجگور ڈویژنل فوریسٹ آفیسر

جمعرات 2 جولائی 2020 17:39

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) پنجگور ڈویژنل فوریسٹ آفیسر (DFO)عبدالعزیز نے کہا کہ ہمیں ایک کروڑ 13 لاکھ( ٹین بلین ٹری سونامی پاکستان پروگرام )کی مد میں ملی تھے جو نرسریوں ،شلٹر بلٹس، بیڈڈ نرسری، پوٹیڈ نرسری، اوردیگر پروگرامز کی غرض سے ہیں شلٹر بلٹس گوارگو اور راہی نگور میں مکمل کرلیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن اوربے قاعدگیوں کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں الزام لگانے والے زمینی حقائق کے برعکس الزامات لگانے سے پہلے بے قاعدگیوں کی ثبوت دیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران رینج آفیسر نورحسن، فارسٹرسلمان بلوچ بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ سرکاری پیسوں کی تقسیم پر مبنی الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ بحیثیت آفیسر مجھے اختیار ہی نہیں کہ میں ازخود سرکاری خزانے سے اتنی بڑی رقم نکال سکوں نرسریوں اور شلٹر بلٹس کے کام ٹینڈر ہوتے ہیں اور ٹھیکدارباقاعدہ ایک پراسز سے اپنا کام مکمل کرکے بلوں کو وصول کرتا ہے اور یہ سارا کام باقاعدہ محکمہ کی زیرنگرانی مکمل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کے زرعی علاقے گوارگو اور راہی نگور میں شلٹر بلٹس بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بیڈڈ نرسری ریسرچ سینٹر تسپ اور وشاپ فارمز میں لگائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا مقصد محکمہ جنگلات کی ترقی ہے اور جب سے میں نے چارج سھنبالا ہے اس جانب بھرپور توجہ دے رہا ہوں کرپشن اور بے قاعدگیوں کے الزامات ہمیں علاقے کی خدمت سے نہیں روک سکتے جو لوگ الزامات لگارہے ہیں انھیں چائیے کہ وہ آکر ان کا ثبوت دیں بصورت دیگر میں ان عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی میں نے پنجگور مختلف نرسری میں درخت لگائے جو بعد ازاں مختلف محکموں اور علاقوں میں جاکر لوگوں میں تقسیم کیئے ایک سرسبز شاداب پنجگور میرا مشن ہے اور اپنے کام میں کسی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی نہیں برتوں گا۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں