بی این پی عوامی کی جانب سے سابق صوبائی وزیر رحمت صالح کے الزامات کی مذمت

جمعہ 3 جولائی 2020 23:21

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) بی این پی عوامی کے ضلعی فنانس سیکرٹری میر سلیمان نے اپنے دیگر رفقا اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس پریس کانفرنس کے توسط سے سابق صوبائی وزیر رحمت صالح کے الزامات کی مزمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں رحمت صالح خود سلیکٹ ہوکر اسمبلی پہنچے تھے وہ کس منہ سے عوام کی مینڈنٹ کا توہین کرکے اسے متنازعہ بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018 کو پنجگور کے عوام نے جوق درجوق گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا بی این پی عوامی عوام کے ووٹوں سے ایلیکٹ ہوکرآئی ہے انہوں نے کہا کہ چور اور ڈاکووں کو ہر دور میں رحمت صالح اور ان کے دوستوں نے سپورٹ فراہم کیا ہے چوری کی گاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن سے لیکر منشیات کے پھیلاو میں بھی ان کا ہاتھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ مستونگ میں رحمت صالح کے دور میں ان کے بھائیوں سے چوری کی گاڑیاں برآمد ہوئیں انہوں نے کہا کہ جب عوام کے لیے خود کچھ نہیں کرسکے تو دوسروں کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مردم شماری کے وقت رحمت صالح سیر سپاٹوں میں مصروف تھے ان کی غیر زمہ دارانہ روش کی وجہ سے پنجگور تقسیم ہوگیا اور ادھا پنجگور آواران کی جولی میں جاکر ڈال دیا گیا جس سے آج عوام اپنے مسائل کے لیے سرگردان اور پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ رحمت صالح نے بحیثیت ہلیتھ منسٹر کرپشن کی کوئٹہ کے اسپتال ان کے بھائیوں کے سپرد تھے اور پنجگور او پی ڈی کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے تھے انہی چوری چکی کرداروں سے پنجگور کے میڈسن کوٹہ گھٹ گئی جس کی سزا پورا عوام بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر نے ایک سیٹ کی خاطر اپنے کزن حاجی پزیراحمد اور نثاراحمد کے بچوں کو بھی نہیں بخشا یہ وہ لوگ ہیں جن کی سیاست زاتی مفادات کے تابع ہے انہوں نے کہا کہ ہم رحمت صالح کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی منفی سیاست سے بازآجائیں بصورت دیگر عوام ان کا محاسبہ کریں گے انہوں نے کہا کہ رحمت صالح کے بھائی چوری کی گاڑیوں کو سرکاری نمبر پلیٹ لگاکر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منتقل کرتے تھے یقوب بند نام زمانے ڈکیت ہوشاب والے کے ساتھ مل کر موصوف وزیر کے بھائیوں نے پنجگور میں چوری منشیات فروشی ودیگر سماج دشمن کام کرتے ان سے آپکے کیا تعلقات تھے پوری دنیا جانتی ہیاب یہ پارسائی کا دعوی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم پی اے شپ سے پہلے رحمت صالح کی مالی پوزیشن سب کو معلوم ہے موصوف منتلی 3 ہزار روپے کے لیے ڈاکٹر نوراحمد بلوچ کے کلینک میں نرسنگ اردلی کا کاکام کرتے تھے وہ بتائیں اتنی دولت جو کروڑوں اربوں روپے میں بنتی ہے پانچ سالوں کے دوران کہاں سے آئی انہوں نے کہا کہ رحمت صالح کے جو گن مین ہیں ان کا کردار کیا رہا ہے پہلے یہ کہاں اور کس نام سے سرگرم تھے اب کس نام سے ان کی پہچان ہے انہوں نے کہا کہ رحمت صالح کی نااہلی کی وجہ سے پنجگور تقسیم ہوکر آواران کا حصہ بن گیا ہے اب عوام اپنے مسائل کے لیے پریشان ہیں انہوں نے کہا کہہ پنجگور میں منشیات اور ڈاکو راج کے خلاف بی این پی عوامی نے جہدوجہد کیا نیشنل پارٹی کے سابق وزیر کے دور میں جرائم کو تقویت ملا اج پنجگور ان کے پھیلائے ہوئے گند کی سزا بھگت رہے ہیں سریقلات تسپ کو روبر نامی شخص چوری کے دوران مارا گیا وہ رحمت صالح کا ہی قریبی رشتہ دار تھا اور ماضی میں ڈاکٹر مظہر بھی وزیرموصوف سے او پی ڈی کے پیسوں پر ناراض ہوکر ایم ایس کی کرسی سیالگ ہوا موصوف وزیر کی غیر پارلیمانی عمل اسمبلی میں لیڈیز کی موجودگی میں قمیض نکالنے کی اصل سیاسی کیرئیر اس وقت سے ظاہر ہوا کہ آپ نے بلوچی روایت کو پائمال کرکے پنجگور کے عوام کو شرمندہ کیا انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں راواداری کے قائل ہیں اور ہمیشہ سیاست کو عبادت کادرجہ دے کر مثبت سوچ کی آبیاری کیا ہیاور اس وجہ سے نہ ہمارا کوئی گن مین ہیاور نہ ہم خوف کی فضا میں جینے کے قائل ہیں ہمارا تعلق عوام سے ہے اور عوام نے ہمیں عزت بخشی ہے شاہد یہ بات نشنل پارٹی کے سابق وزیر اور ان کے چہتوں پر گراں گرزی ہے وہ بغیر سوچے ہمیں نشانہ بنارہے ہیں

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں