بھارتی فوج روز بروز کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کررہی ہے ،عبد الر زاق سا سو لی

کشمیر ہماری شہ رگ ہے اسے کھبی بھی کٹنے نہیں دینگے بھارت دہشت گرد ملک ہے عالمی دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ڈپٹی کمشنر پنجگور

بدھ 5 اگست 2020 18:42

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) ملک بھر کی طرح پنجگور میں بھی ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کی قیادت میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منایا گیا۔احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں تمام محکموں کے سربراہاں نے شرکت کی یوم استحصال کے موقع پر پنجگور میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ بھارتی فوج روز بروز کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کررہی ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم اپنے شہ رگ کو کھبی بھی کٹنے نہیں دینگے بھارت دہشت گرد ملک ہے عالمی دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کو روکا جائے ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت اگر اپنے جھوٹے دعوے میں سچا ہے تو مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کرائے پھر اس کی اصل بھید کھل کر سامنے آئے گی کشمیری میں 165دنوں سے مکمل ناکہ بندی ہے جو کے قابل مذ مت ہے۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر کے حق اور بھارت کیخلاف نعرے درج تھے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ڈپٹی کمشنر پنجگور نے عوام اور آفیسراں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کمشیریکجہتی ریلی میں شامل ہوکر اپنا قومی حق ادا کیا۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں