پنجگور کے گائوں سریکوران میں گھریلو ناچاکی پر فائرنگ ، شوہر جاں بحق ،بیوی زخمی

ہفتہ 5 ستمبر 2020 23:37

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2020ء) پنجگور کے گائوں سریکوران میں گھریلو ناچاکی پر فائرنگ شوہر جاں بحق جبکہ بیوی زخمی تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سریکوران میں فائرنگ کے نتیجے میں علی اکبر نامی شخص جاںبحق جبکہ اس کی بیوی مسماة (ص ب) زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق مقتول علی اکبر ولد عبدالقادر اور زخمی خاتون مسماة ص ب آپس میں میاں بیوی تھے واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ ہے اور واقعہ کی ایف آئی آر میں مقتول کیداماد کو نومزد کیا گیاہے جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے تاہم اس حوالے سے دو مشتبہ افراد بھی زیر حراست ہیں جن سے تفتیش جاری ہے

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں