بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی الیکشن خوش آئند ہیں ،میر عبدالروف رند و

پارٹی نچلی و ضلعی سطح پر فعال ہوجائیگی نومنتخب عہدیدار پارٹی کی فعالیت کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے،رہنماء بی این پی

منگل 8 ستمبر 2020 23:43

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2020ء) پنجگور بلوچستان عوامی پارٹی کے تحت ڈسٹرکٹ کونسل ہال پنجگور میں ورکر کنونشن منعقد ہوا جہاں ضلعی انتخابات عمل میں لائے گئے الیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی کے رکن عبدالفتح جمالی اور مرکزی آفس سکریٹری محب اللہ نے الیکشن کمیٹی کے چیرمین اور مرکزی آرگنائزنگ سکریٹری ملک خدابخش لانگو کی اجازت سے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا کنونشن کے مہمان خاص وزیراعلی کے کوارڈینیٹر میر عبدالروف رند ضلعی صدر کے لیے حاجی عمر جان اور جنرل سکریٹری کے لیے مجیب احمد ساجدی کے ناموں کا اعلان کیا گیا دونوں عہدوں پر کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے صدر اور جنرل سکریٹری بلامقابلہ منتخب ہوگئے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور وزیر اعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹر میر عبدالروف رند نے نومنتخب صدر اور جنرل سے حلف لیا کنونشن کے آغاز سے قبل حافظ رحمت علی نے تلاوت کلام پاک کیا بلوچستان عوامی پارٹی کے سنیئر رہنما علی احمد شمبے زئی نے اسٹیج کے فرائض سرانجام دیئے ورکر کنونشن سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر عبدالروف رند مرکزی ارگنائزنگ سکریٹری ملک خدابخش لانگوعبدالفتح جمالی بلوچستان عوامی پارٹی پنجگور زون کے نومنتخب ضلعی صدر حاجی عمر جان جنرل سکریٹری مجیب احمد ساجدی ضلعی رہنما علی احمد شمبے زئی، گہرام شریف معتبر شفیع محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی الیکشن خوش آئند ہیں جس سے پارٹی نچلی و ضلعی سطح پر فعال ہوجائے گی نومنتخب عہدیدار پارٹی کی فعالیت کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی کی زیر سرپرستی میں اپنا مستقبل سنواریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے عوام کے مسائل حل کرنے کی حتی الوسع کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے وجود آنے کا مقصد عوام کو ایک مظبوط اور موثر پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا اور بلوچستان عوامی پارٹی یہ خلا پر کرنے میں کامیاب ہوا ہے ورکر وں کا یہ جم غفیر اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام میں مقبولیت اختیارکرچکی ہے اور اس کا وجود چالیس سالہ سیاسی زیادتیوں کو مد نظر رکھ لایا گیا ہے جو ہر وقت عوام کی تقدیر بدلنے کے دعویدار ہوتے تھے انہوں نے کہا کہ پنجگور سے کافی ظلم ہوا ہے یہاں بنیادی ڈھانچہ تباہی پر مشتمل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں زات پات زبان قومیت اور مزہب کی کوئی قید نہیں ہے سب کے نظریات کا احترام کرتے ہیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے دو سالوں کے دوران رکاوٹوں کے باوجود بلوچستان کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ورکر کنونشن کا مقصد کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور انھیں پارٹی اور حکومت کی طرف اقدامات سے آگاہ کرکے عوام تک پارٹی پروگرام پہنچانا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ضلعی انتخابات پارٹی کو آگے لے جانے میں مدد گار ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ مکران میں گوادر سے کنونشن اور ضلعی انتخابات کے عمل کی شروعات کی گئی دوسرے مرحلے میں پنجگور کے ضلعی انتخابات مکمل کیئے اور تیسرے مرحلے میں کیچ میں ڈویڑنل کنونشن منعقد کرکے ضلعی انتخابات کا عمل مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی پارٹی ہے ہمارے نمائندے عوام کو جوابدہ ہیں اور بلوچستان کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے پنجگور میں کامیاب کنونشن کے انعقاد پر پارٹی کے ورکر مبارکباد کے مستحق ہیں اور اس بات سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پارٹی نہ صرف عوام میں مقبول ہے بلکہ اپنے مسائل کا حل بلوچستان عوامی پارٹی میں تلاش کررہے ہیں مقرریں نے کہا کہ بلوچستان میں لائیوسٹاک کی طرح زرعی ترقی کے لیے بھی ایکسپو کا انعقاد کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب عہدیدار اپنی زمہ داریوں سے عہدہ برا ہونگے نوجوان پارٹی کے ساتھ وابستگی کو مظبوط بنائیں انہوں نے کہا کہ بارڈر اضلاع میں بزنس سینٹر بنانے کی پالیسی ہے اور نوجوانوں کے لیے تعمیری سرگرمیوں کی بابت اسپورٹس کمپلکس بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈز بھی صوبائی حکومت کی ایک بہترین کاموں میں سے ایک ہے جس کے زریعے موزی بیماریوں کے شکار افراد کو ریلیف مل رہا ہے مقرریں نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے حلقہ انتخاب کے تمام یونین کونسلوں کو ایک ایک کروڑ روپے کی فنڈز فراہم کی ہیں جن میں آبنوشی اور بجلی کی اسکمیں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سب بڑی کارکردگی صوبائی اسمبلی کی نشتوں میں اضافہ ہے جس کے لیے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مثبت رول ادا کیاانہوں نے کہا کہ سیاسی ورکروں کو سیاسی ماحول کے زریعے آگے بڑھنے کا حوصلہ ہونا چائیے جب سیاسی ورکر کسی پر تنقید کرتا ہے تو زاتیات سے ہٹ کر ان ایشوز پر بات کرے جن سے عوام کا انٹرسٹ اور فائدہ ہوتا ہے یہ سیاست نہیں جو ایک دوسرے کی بے توقیری کی جاتی ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں