پنجگور ،ایرانی ساختہ گاڑی ،موٹر سائیکل میں ٹکر ،گاڑی ڈرائیور جاں بحق ،تین افراد زخمی

منگل 15 ستمبر 2020 22:22

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پنجگور کے تحصیل گوارگو راہی نگورمیں ایرانی ساختہ گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر گاڑی ڈرائیور جاں بحق تین افراد زخمی لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو راہی نگور میں ایرانی ساختہ گاڑی اور موثر سائیکل مین ٹکرکے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی جس سے گاڑی کے ڈرائیور رسول بخش جاںبحق ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل میں سوار تین افراد حاجی مراج ادریس عبدالصمد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں