پنجگور ،پولیس نے 10روز قبل اغواء ہونے والی2افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لے لیں

جمعہ 9 اکتوبر 2020 23:52

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) پنجگور کے علاقے سے پولیس نے 10روز قبل اغواء ہونے والی2افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پنجگور تسپ کے پہاڑی علاقے بگدر کور سے دو افراد کی چار روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیںمقتولین کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے دونوں افراد کو 10روز قبل کوہ سبز کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا اور بعدازاں انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد نعشیں پہاڑی علاقے میں پھینک دیںمقتولین کی شناخت عبدالروف ولد قادربخش سکنہ پہنچی کلگ مشرف ولد سعداللہ سکنہ پلنتاک سے کی گئی ہے ۔

پولیس نے بتایا کہ چونکہ یہ علاقہ لیویز کا ہے اس لئے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد لیویز کے سپردکردی گئیں جنہیں بعدازاں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں