ایف سی بلوچستان ساوتھ کی جانب سے کا زامرن اور گوارگو میں راشن تقسیم

جمعرات 6 مئی 2021 23:01

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) ایف سی بلوچستان ساوتھ کی جانب سے کا زامرن اور گوارگو میں راشن تقسیم کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقہ زامرن اور گوارگو کا مختلف گاوں میں ایف سی بلوچستان ساوتھ پنجگور رائفلز کے ونگزنے عوام الناس کے لییراشن تقسیم کیا جس کو علاقے کی عوام نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور ونگ کمانڈر پنجگور رائفلز کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے راشن زامران اور گوارگوکے مستحق افراد، بیوہ خاتون اور یتیم بچوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔ ہر خاندان کے لیے الگ الگ راشن کا پیکٹ تیار کیا گیا تھا۔جس میں روز مرہ ضرورت کی اشیاء (آٹا، چینی چاول، دال ، گھی وغیرہ )شامل تھیں۔راشن کی تقسیم علاقے کے انتہائی غریب خاندانوں میں مختلف گاوں میں گھر گھر جا کے کی گئی جن میں حتک ، کسوئی ، ٹختانی گتان، دمبانی اور دربلی/پل آباد،گاوں سیدان,فتح علی،مزدالواورکٹگری شامل ہیںعلاقے کے عوام نے ایف سی کا شکریا اداکرتے ہوئے کہا کہ ایف سی ہر مشکل میں عوام کے ساتھ ہروقت کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں