پنجگور کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، انجینئر جمیل احمد کرد

لوگوں کابڑا نقصان ہوا ہے دو سو کے قریب گھر تباہ اسکول مساجد بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ،صوبائی صدر الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان

اتوار 9 مئی 2021 17:15

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمد کرد نے کہا ہے کہ پنجگور کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے لوگوں کابڑا نقصان ہوا ہے دو سو کے قریب گھر تباہ اسکول مساجد بھی سیلاب سے متاثر ہوئے مخیر حضرات رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر متاثریں کی مدد کے لیے آگے آئیں الخدمت فاؤنڈیشن اپنے تئیں شروع کے دنوں سے لیکر آج تک بحالی کے کاموں میں مصروف ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مصیبت زدہ لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں ڈمب ایراپ کے مختلف کلیوں کا دورہ کرنے کے موقعے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اربن خالد محمود ڈائریکٹر آئی بی الخدمت درمحمد بنگلزئی ضلعی صدر مولانا نورمحمد مدنی سماجی کارکن افتخار احمد اور دیگران کے ہمراہ تھے انجینئر جمیل احمد کرد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خالصتاً خدمت پر یقین رکھتا ہے رنگ نسل زبان سے بالاتر ہوکر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے دو سے زائد مکانات گرے ہیں مساجد اور اسکولوں کو بھی سیلاب سے نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ ڈمب اور مضافات میں جو صورت حال ہے وہ پریشان کن ہے یہاں پوری ابادی کو سیلاب نے نقصان پہنچایا ہے لوگ چھت کے بغیر خیموں میں پناہ گزین ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ہم نے متاثرہ علاقوں میں آکر جائزہ لیا تو ہر طرف تباہی ہی تباہی نظر آیا اور یہاں کے مکین جو سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں زیادہ تر محنت کش مزدور ہیں ان کی مدد کے لیے تمام لوگوں کو آگے انا چائیے ان کے پاس اتنی رقم موجود نہیں ہے جس سے وہ دوبارہ اپنے مکانات تعمیر کرسکیں انہوں نے کہا کہ الدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب کے پہلے ہی روز ریسکیو کا عمل شروع کیامتاثرہ لوگوں میں تیار کھانوں کے ساتھ ساتھ راشن خیمے اور ٹینٹ بھی بانٹے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن رنگ ونسل اور زبان کی قید سے بالاتر ہے پاکستان میں جہاں بھی قدرتی آفات آئے چائے وہ زلزلوں کی شکل میں آئے یا سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں ہمارے رضاکاروں نے وہاں جاکرریسکیو کے عمل حصہ لیکر بحالی کے کاموں میں ہاتھ بھٹیایا پنجگور کے سیلاب متاثرین خود کو تنہا مت سمجھیں الخدمت اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہے اور الخدمت سے جوکچھ ہوسکے گا وہ ضرور متاثریں کے لیے کرے گا دیگر مخیر حضرات کو بھی آگے انا چائیے اور پنجگور کے سیلاب متاثریں کے لیے بحالی کے کاموں میں حصہ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ الخدمت کے ضلعی صدر مولانا نورمحمد کی خدمات قابل قدر ہیں جس طرح انہوں نے اس مشکل گھڑی میں متاثریں کا ساتھ دیا وہ ہمارے لیے ایک اعزاز ہے اس کا صلہ ہم اللہ تعالیٰ سے مانگتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی مصیبت میں ہوتا ہے تو اس کی مدد کرنا بحیثیت مسلمان ہمارا مزہبی اور اخلاقی فرض بنتا ہے آخر میں متاثرین سیلاب نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر انجینئر جمیل احمد کرد اور ساتھیوں کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی راشن کی فراہمی اور دیگر اقدامات پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک ہفتے سے مسلسل الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے انھیں تیار کھانا اور افطاری اور راشن بھی مہیا کیا جارہا ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں