بی این پی عوامی روایتوں کی امین جماعت ہے ،شکیل احمد قمبرانی

سیاست میں کامیابیوں کا جوتسلسل جاری ہے وہ اعلی اخلاقیات عوام سے حقیقی معنوں میں وابستگی و کارکردگی کی بنیاد پر ہے ،رکن مرکزی کمیٹی بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی

اتوار 9 مئی 2021 17:15

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد قمبرانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی این پی عوامی روایتوں کی امین جماعت ہے سیاست میں کامیابیوں کا جوتسلسل جاری ہے وہ اعلی اخلاقیات عوام سے حقیقی معنوں میں وابستگی و کارکردگی کی بنیاد پر ہے بے بنیادالزامات اور اخلاقیات سے ہٹ کر سیاسی اکھاڑے میں قدم رکھنے والوں کا انجام حاجی زاہد جیسا ہوتا ہے موصوف نی2018 کے الیکشن میں جس طرح سیاسی روایتوں اور اخلاقیات سے ہٹ کر اپنا منشور عوام پر آشکار کیا اس کا صلہ اسے پنجگور کے غیور عوام نے بھر پور انداز میں دیا اب دوبارہ وہ اسی کشتی میں سوار ہوکر عوام کے محبوب قائد فخر بلوچستان میر اسداللہ بلوچ پر غلط اور غیر اخلاقی اور غیر سیاسی طریقے سے تنقید کررہے ہیں جو قابل مذمت اور نفرت عمل ہے انہوں نے کہا کہ حاجی زاہد اخلاقیات کا درس پڑھ کر سیاسی میدان میں قدم رکھے اور بی این پی مینگل کی قیادت کو بھی اس کے طرز سیاست پر نظر رکھنی چاہیے اور ساتھ میں اسے کسی سیاسی نرسری میں داخلہ دلاکر سب سے پہلے اخلاقیات کا درس دلایا جائے تاکہ اسے سیاست کے ابجد کا پتہ چلے انہوں نے کہا کہ موصوف ایک فسادی ذہنیت رکھتے ہیں آج جس انداز میں وہ امداد کے نام پر لوگوں میں دراندازی کے زریعے ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے ان کا یہ طرز تنقید کوئی بازاری شخص بھی اختیار نہیں کرتا ایک پارٹی پلیٹ فارم استعمال کرکے اس نے عوام کو ایک بار پھر یہ سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ موصوف کی سیاست کا پیمانہ کیا ہے اور وہ چاہتے کیاہیں شکیل احمد بلوچ نے کہا کہ حاجی زاہد نے ماضی میں بھی اپنی لڑاکو ذہنیت کی وجہ سے فساد پھیلایا اب وہ دوبارہ پنجگور میں سیاست کے نام پر اخلاقیات سے ہٹ کر تنقید کررہے ہیں موصوف کا مقصد بھی واضح ہے کہ وہ چاہتے کیا ہیں انہوں نے کہا کہ میر اسداللہ بلوچ کی تربیت ہمیں یہ اجازت نہیں دیتا کہ ہم بھی ان کی طرح بازاری زبان استعمال کرکے کسی کی دل آزاری کا سبب بنیں مگر بدقسمتی سے حاجی کا لب و لباب ہمیں مجبور کررہا کہ ہم بھی اسی طرز پر اس کا جواب دیں انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اگر کسی کو کرنا ہے تو راستہ کھلا ہے بی این پی عوامی نے جو کرنا تھا وہ کرلیا اور مذید جو کرے گا یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے کی منشا کے مطابق کرے انہوں نے کہا کہ حاجی زاہد متاثریں کے لیے دو کلو چاول دال لیکراس طرح کا ماحول پیدا کررہے ہیں جیسا کہ اس نے متاثرین کے لیے کوئی لنگر لگایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ خدمت کرو مگر اس شرط پر نہیں جس سے کسی کی زات پر انگلی اٹھ سکے بی این پی عوامی شروع دن سے متاثرین کے دکھ درد میں شریک رہا ہے اور یہ سلسلہ متاثریں کی مکمل بحالی تک جاری وساری رہے گا حاجی زاہد دو کلو چاول گھی سے متاثرین کو خریدنے کی جو ناکام کوشش کررہے ہیں یہ ان کی ڈوبی ہوئی سیاسی کشتی میں مذید چید کا سبب بنے گا۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں