سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کرونگا ،حاجی عطاء اللہ بلوچ

لوگوں کا نقصان بڑا ہے مخیر حضرات بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آئیں

منگل 11 مئی 2021 17:29

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) پنجگور ممتاز سماجی شخصیت اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما حاجی عطاء اللہ بلوچ نے پنجگور پہنچنے کے بعد ڈمب ایراپ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ان کے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثریں میں نقد رقومات بھی تقسیم کیئے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقعے پرانہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور قدرتی آفات انسانی بس سے باہر ہوتے ہیں ڈمب اور مضافات میں نقصانات پر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کرونگا لوگوں کا نقصان بڑا ہے مخیر حضرات بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آئیں تاکہ مصیبت کے شکار ان لوگوں کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ ڈمب ایراپ کے لوگ ہمارے بھائی ہیں اس مشکل کی گھڑی میں انھیں تنہا نہیں چھوڑیں گے جتنا ہم سے ہوسکے گا وہ ضرور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں