پنجگور میں مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق گیارہ افراد زخمی

ہفتہ 15 مئی 2021 20:55

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) پنجگور میں مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق گیارہ افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں رہزنی اور عید کی خو شی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی جبکہ ٹریفک کے مختلف حا دثات میں سا ت افراد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدا ئی طبی امدا د کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاپو لیس کے مطا بق تسپ سری قلات کے قبرستان سے پلاسٹک میں لپیٹی گئی مجاہد نامی شخص کی لا ش بر آمد ہو ئی مقتول بدھ کی رات گھر سے نکلا تھا عید کی صبح نامعلوم افراد اس کی لاش سری قلات قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے مقتول کے جسم پر تشدد اورچاقوؤں کے نشانات بھی مو جود ہیں مزید کا روائی جا ری ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں