نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار پنجگور کے زیراہتمام نیشنل پارٹی کے رکن ڈاکٹر نسیم جنگیاں کی 11 ویں برسی نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر میں منائی گئی

بدھ 2 جون 2021 23:25

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار پنجگور کے زیراہتمام نیشنل پارٹی کے رکن ڈاکٹر نسیم جنگیاں کی 11 ویں برسی نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر میں منائی گئی تقریب کے آغاز سے قبل مرحوم نسیم جنگیاں اور دیگر شہداء کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی اختیا کی گئی اور ڈاکٹر نسیم جنگیاں کو زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی برسی میں ضلع بھر سے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی برسی کے تقریب میں نیشنل پارری کے صوبائی نائب صدد رحمت صالح بلوچ مرکزی سیکرٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ مرکزی ہومن سیکرٹری علاولدین ایڈوکیٹ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ چیئرمین شعیب جان بلوچ گہرام شریف بلوچ بلوچستان وحدت کے رکن شیر علی بلوچ عدنان سعید گچکی شعیب جان بلوچ سمیت قائدین بھی موجود تھے تعزیعتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح مرکزی سیکرٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ بلوچ مرکزی ہومن رائیٹس سیکرٹری علاولدین ایڈوکیٹ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ تحصیل نائب صدر عدنان سعید گچکی گہرام شریف بلوچ بی ایس او بچار کے رہنماء عامر بلوچ کامریڈ منظور احمد بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی شہدا کی عدم تشدد کی پالیسی پر گامزن ہوکر بلوچستان میں بغض نفرت اورتعصب کی سیاست کو ختم کرکے قومی سوچ کی ابیاری کرنا چاھتی ہے شہدا نے جس مقصد کیلئے قربانی دی نیشنل پارٹی شہدا کی فلسفہ پر گامزن ہے نسیم جنگیاں بلوچ قوم اور سرزمین بلوچستان کے بے لوث کاروان کے ساتھی تھے جن کی شب روز محنت اور جدوجہد کی بدولت نیشنل پارٹی کو بلوچستان کے کونے کونے میں پزیرائی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی انتقام اور نفرت کے سیاست کے قائل نہیں ہے جمہوری پرامن اور عدم تشدد کی سیاست نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور ہے شہید نسیم جنںگیاں نے اپنے وطن اور قوم کیلئے قربانی دی ہے اس مشن کو پورا کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے نیشنل پارٹی ایک منظم قومی جماعت کی تشکیل کے لیے برسرپیکار ہے بلوچستان کی موجودہ گھٹن زدہ حالات سے نکلنے کیلئے نیشنل پارٹی کی قومی سوچ کو منظم کرنے کی ضرورت ہے بلوچوں کی قومی حق حاکمیت کی حصول ایک منظم قومی جماعت کی تشکیل سے ممکن ہے جب تک ہم زات قبائل اور علاقائیت سے باہر نہیں نکل سکتے اس وقت تک ہم قومی تشکیل تک نہیں پہنچ سکتے ہیں نیشنل پارٹی کو کسی جماعت تنظیم یا گروہ کی سوچ اور طرز عمل سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی نیشنل پارٹی کسی کے اگے رکاوٹ ہے نیشنل پارٹی کی سیاست کا اپنا الگ مقام ہے جو بلوچستان کی تعلیم امن ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم گزشتہ 74 سالوں سے بلوچستان کی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے جب ہم نے ائین پاکستان کے اندر رہتے ہوئے سیاسی مزاحمت کی بات کی تو ہمیں غداری کا سرٹیفیکٹ سے نوازہ گیا مگر اج پنجاب سے بھی سیاسی مزاحمت کی گونج سنائی دے رہا ہے انہوں نے کہا کہا نیشنل پارٹی کی فلسفہ فکر ایک روشن تعلیم یافتہ خوشحال بلوچستان ہے طاقت ور قوتوں کی سیاست میں مداخلت اور غیر عوامی نمائندوں کو بزور قوت عوام پر مسلط کرنے بلوچستان کو کافی نقصان پہنچایا ہے مسلط کردہ نمائندوں کی وجہ سے بلوچستان کے وجود اور قومی تشخص کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں