پنجگورخدابادان کے مکینوں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی سے ملاقات

جمعہ 4 جون 2021 17:22

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) پنجگورخدابادان کے مکینوں کا میر سلیمان سدوزئی سابق یوسی ناظم حاجی محمد اقبال ٹھیکیدار درمحمد لیاقت علی ریٹائرڈ ڈرگ انسپکٹرمشتاق احمد حاجی شبیراحمد لالہ نظام اور دیگر کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی سے ملاقات ڈپٹی کمشنر کو خدابادان میں چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے ہر ممکن تعاوں کی یقین دہانی اور علاقے کے لیے منظور ہونے والی اسکیمیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیااور کہا کہ جس جگہ پر کمپلیکس بننے جارہی ہیاس سے خدابادان کے لوگوں کو کوئی اعتراض اور شکایت نہیں ہے یہ باقاعدہ الاٹ شدہ ہے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درامد کرنے اور علاقے میں ایک خوشگوار اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ان کا کہنا تھا میں ایک سرکاری ملازم ہونے کے ناطے قاعدہ اور قانون کا پابند ہوں اور میری یہ اولیں کوشش ہے کہ عوام کے مفادات کا تحفظ کروں جہاں بھی ترقیاتی کام ہورہا ہے یا ائندہ ہوگا اس کاتحفظ یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں روزانہ چار بجے تک اپنے آفس میں موجود ہوں اگر کسی کو کوئی مسلہ یا مشکل یاشکایت درپیش ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے قانون سے نہ میں بالاتر ہوں اور نہ کوئی دوسرا شہری اگر لوگ اپنے معاملات کو باہمی گفت وشنید سے حل کریں گے تو یہ ان کے مفاد میں بہتر ہوگا خدابادان کمپلکس اپ لوگوں کے لیے بن رہا ہے اور پنجگور کو مذید اس طرح کے منصوبوں کی ضرورت ہے تاکہ پنجگور تمام شعبہ جات میں مکمل ترقی کرے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں