پنجگور سی ٹی ایس پی کے تحت محکمہ ایجوکیشن میں بھرتی ہونے والے جے ای ٹیز پوسٹنگ کے لیے سرگرداں

ہفتہ 5 جون 2021 17:28

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) پنجگور سی ٹی ایس پی کے تحت محکمہ ایجوکیشن میں بھرتی ہونے والے جے ای ٹیز پوسٹنگ کے لیے سرگرداں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں سی ٹی ایس پی کے زریعے جے ای ٹیز کے لیے کوالیفائی کرنے والے ٹیچرز کو تاحال پوسٹنگ کے لیے مشکلات کا سامنا ہے محکمہ ایجوکیشن نے ان ٹیچرز کو باقاعدہ مختلف اسکولوں میں تعینات کرکے ان سے جوائنگ ارڈر بھی وصول کئے تھے اور یہ باقاعدگی کے ساتھ ڈیوٹی بھی دیتے رہے مگر بعد میں انھیں کہاگیا کہ ویکینسیز موجود نہیں لہذا مزید انتظار کریں جس کی وجہ سے جے ای ٹیز کے لیے کوالیفائی کرنے والے یہ ٹیچرز اپنے جائز حق کے لیے مختلف دفاتر کے دھکے کھارہے ہیں کسی بھی جگہ پر ان کی شنوائی نہیں ہورہا ہے ذرائع کے مطابق جس وقت سی ٹی ایس پی کے زریعے محکمہ ایجوکیشن میں پوسٹین مشتہر کی گئیں تھیں تو اس دوران ٹرانسفر پوسٹنگ پر مکمل بین لگائی گئی تھی مگر اس کے باوجود ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتا رہا اب قانونی طریقے سے بھرتی ہونے والے ٹیچرز کے لیے جگہ ہی نہیں ہے وہ حق دار ہونے کے باوجود دھکے کھانے پر مجبور کردئیے گئے ہیں اور مذید ماڈل ہائی اسکول پنجگور میں جے ای ٹیز کی پانچ آسامیاں خالی ہیں بجائے ان ٹیچرز کو ان خالی اسامیوں پر پوسٹنگ کرنے کے انھیں مسائل میں الجھایا جارہا ہے ذرائع کے مطابق جے ای ٹیز کی اسامیاں محکمہ ایجوکیشن پنجگور کی ایڈوائز پر مشتہر کرکے سی ٹی ایس پی کے تحت پاس ہوکر بھرتی ہوئے تھے اس کے باوجود یہ کہنا کہ جے ای ٹیز کی اسامیاں ہمارے پاس موجود نہیں بدتریں کرپشن اور زیادتی کے زمرے میں اتا ہے محکمہ ایجوکیشن پنجگور کے رویے پر عوامی سطح پر شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ایک تو اسکولوں کی حالت ابتر اور غیر تسلی بخش ہے دوسری جانب قابل اور زہین اساتذہ کرام جو مقابلے کے امتحان پاس کرکے سلیکٹ ہوئے ہیں انھیں دیوار سے لگانے جیسے منفی اقدامات سے مزید بدگمانی پھیل رہا ہے صوبائی محتسب اعلی سکریٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر تعلیم سے اس زیادتی پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں