نیشنل پارٹی پنجگور کے زیراہتمام پارٹی میں نئے شمولیت کرنے والوں کیلئے صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ کی رہائش گاہ میں ٹی پارٹی کا اہتمام

ہفتہ 5 جون 2021 23:43

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) نیشنل پارٹی پنجگور کے زیراہتمام پارٹی میں نئے شمولیت کرنے والوں کیلئے نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ کی رہائش گاہ میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی ہومن سکیرٹری علاولدین ایڈوکیٹ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ شیر علی بلوچ تحصیل صدر تاج بلوچ عدنان سعید گچکی گہرام شریف بلوچ سمیت پنجگور کے مختلف علاقوں تسپ پہنچی غریب اباد چتکان سندے سر عسیئی شاپاتان اور بی ایس او بچار میں شمولیت کرنے والے کارکنوں نے شرکت کی تقریب سے نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ مرکزی رہنما علاولدین ایڈوکیٹ حاجی صالح محمد بلوچ بلوچستان وحدت کے رکن شیرعلی بلوچ چیئرمین عبدالمالک بلوچ عدنان سعید گچکی حاجی سخیداد بلوچ الطاف بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی روز بروز مقبولیت اور بلوچستان اور ملک بھر میں سیاسی کارکنوں اورعوامی شمولیت سے سرکار سمیت مخالفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے بلوچستان کے عوام نے بریف کیس دھونس دھمکی اور لفاظی نعروں کی سیاست کو مسترد کرکے نیشنل پارٹی کی قومی اور عوام دوست پالیسی پر اعتماد کرکے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں متحد ہوکر ثابت کردیا ہے کہ نیشنل پارٹی عوام کی واحد نجات دہندہ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست اور جدوجہد بلوچستان اور ملک کے مظلوم عوام کیلئے ہے زاتی قبائیلی دروغ گوہی کی سیاست نیشنل پارٹی کا شیوہ نہیں ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کو لفاظی نعروں سے دھوکہ نہیں دے سکتی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وڑن بلوچستان کی پائیدار امن خوشحالی اور انے والی نسل کو تعلیم کی زیور سے اراستہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مسلط کردہ عوامی نمائندوں کی بدولت بلوچستان ایک بار پھربدامنی کی دلدل میں پھنس کر لاقانویت اور پستی کی طرف گامزن ہوتا جارہا ہے بلوچستان کے باسیوں کو اپنے گھر علاقے میں جانے کیلئے شناختی کارڈ طلب کیا جاتا ہے بلوچ اپنے سرزمین پر ازادی سے گھومنے اور پھرنے کی اجازت نہیں ہے کچھ لوگ عوامی طاقت کے بجائے طاقت ور قوتوں کی ایماپر بلوچستان میں حکمرانی کا خواب دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی دینے اور تبدیلی کی باتیں محض عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے حالات انتہائی ناگفتہ بہہ ہیں پنجگور میں عیدالفطر کے روز مہنگائی سے غریب عوام ایک مرغی خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے لیکن حکمرانوں نے عید کے روز پنجگور کے عوام کو سات بے گناہ لوگوں کی لاشیں فراہم کرکے تحفے میں دے دیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ترقی کے خلاف نہیں ہے موجودہ صوبائی حکومت نمائندوں کی بینک بیلنس بڑھانے کیلئے ترقی کے نام جس کرب اور تکلیف سے پنجگور کے عوام کو چھوڈ دیا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے پنجگور کے غریب پرور عالم دین مولوی عبدالحئی بلوچ کو قتل کرنا ظلم ہے انہوں نیشنل پارٹی کے رہنما چیئرمین احمد علی بلوچ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انکی پارٹی کیلئے بے لوص جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ نئے شمولیت کرنے والے نیشنل پارٹی کیلئے بلکل نئے نہیں ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے ہر پیر وجوان کو نیشنل پارٹی کا حصہ سمجھتی ہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں