واشک کے علا قے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان ہوا

نا معلوم افراد لاکھوں کی رقوم سمیت دو افراد کو اغواء کرکے لے گئے

اتوار 25 جولائی 2021 17:30

واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پنجگور سے واشک آتے ہوئے تیل بردار زامیاد اور پک اپ گاڑی پر واشک کے علاقے سورنانی ندی واشک میں زامیاد گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زامیاد گاڑی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی تاہم انکے ہمراہ پک اپ گاڑی کو دو افراد سکندر علی اور عبدالرزاق اور لاکھوں کے رقوم سمیت اغواء کرکے لے گئے دونوں افراد باپ بیٹے ہیں اغواء کاروں کی فائرنگ سے بچ کر نکلنے والے گاڑی لیویز تھانہ واشک پہنچ گئی تاہم تاحال واشک انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطرخواہ اقدام نہ آٹھایا جا سکا واقع کی فوری وجہ معلوم نہ ہو سکی کہ پک گاڑی کو باپ بیٹے کے ہمراہ اغواء کی گئی یا چوری کی نیت سے لیجایا گیا واشک کے سماجی حلقوں نے واشک انتظامیہ سے باپ بیٹے سمیت انکی گاڑی اور لاکھوں کی نقدی کی برآمدگی کے لیئے اقدامات آٹھانے کا مطالبہ کی ہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں