پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

بدھ 28 جولائی 2021 23:10

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پنجگور کے علا قے وشبود کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جعفرسلیم جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے واقعے میں ڈکیتی کے دوران فائر نگ سے حبیب نامی شخص زخمی ہو گیا چور دو لاکھ نقدی اور گاڑی چھین کر فرار ہو گئے پو لیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز یدکا روائی جا ری ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں