پنجگور ،کسٹمز گوادر کی کار روائیاں ،کروڑں روپے کا غیر ملکی سامان ،23ہزار لیٹر غیر ملکی ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا

منگل 31 اگست 2021 18:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2021ء) پنجگور میں کسٹمز گوادر نے مختلف کا روائیاں کر تے ہوئے کروڑں روپے کا غیر ملکی سامان اور 23ہزار لیٹر غیر ملکی ایرانی ڈیزل بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تر جمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز گوادر نے پنچگور کے مقام پر کاروائی کر تے ہوئے ٹرک سے بڑے پیمانے پر سریا برآمد کر کے قبضے میں لے لیا جبکہ دو سری کا روائی میں دو ران تلا شی ایک گاڑی سے 23ہزار لیٹر غیر ملکی ایرانی ڈیزل بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا ۔

تاہم اس موقع پر کوئی گر فتاری عمل میں نہیں آسکی ۔واضح رہے کہ کلکٹر کی ہدایت پر پچھلے دو ماہ کے دوران ڈپٹی کلکٹر فلک شیر اور سپرنٹنڈینٹ آصف زمان اور انکی ٹیم نے تقریباً تین کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت ڈیزل، 11 عدد اونٹ، سریا، کلی کنکرز، اور کیمیکل بر آمد کر کے قبضے میں لیا ہے مزید کاروائی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں