پنجگور کے علاقے سراوان میںریٹائرڈ لیویز اہلکارکی گاڑی پر دستی بم کا حملہ ، جا نی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 3 ستمبر 2021 23:57

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2021ء) پنجگور کے علاقے سراوان میںریٹائرڈ لیویز اہلکاربہرام ولد نزرعلی کی گاڑی پر دستی بم کا حملہ تاہم کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق جمعہ کو پنجگور کے علاقے سراوان میں نامعلوم افراد نے ریٹائرڈ لیویز اہلکاربہرام ولد نزرعلی کی گاڑی پر دستی بم پھینک دیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز اور پو لیس کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر نے شروع کر دئے مزید کاروائی جا ری ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں