پنجگورامن و امان بھائی چارے اور مہر و محبت کی سرزمین سیاسی رواداری کا مسکن مانا جاتا ہے ،میر رحمت صالح بلوچ

سیاسی رواداری امن اور بھائی چارگی کو داغ دار کرنے کیلئے کشت خون اور نت نئے منصوبے ایجاد کرکے پنجگور کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہاہے نیشنل پارٹی پنجگور کی شہریوں کے قتل پر خاموش نہیں رہے گی، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 4 ستمبر 2021 23:25

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) پنجگور نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ،پھیلین بلوچ، سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ ضلعی صدر حاجی محمد صالح بلوچ نے وشبود میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سفیر موسی قدیر موسی ٰ اور اٴْن نے والد حاجی موسیٰ کو انکے گھرمیں قتل کرنے کے خلاف ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگورامن و امان بھائی چارے اور مہر و محبت کی سرزمین سیاسی رواداری کا مسکن اور بلوچستان کے سیاسی قلعہ کے طور پر مانا جاتا ہے لیکن پنجگور کے سیاسی رواداری امن اور بھائی چارگی کو داغ دار کرنے کیلئے کشت خون اور نت نئے منصوبے ایجاد کرکے پنجگور کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہاہے ایک بار پھر پنجگور کو 2013 سے قبل کی حالات سے دوچار کرکے پنجگور کے عوام کو دست وگریبان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پنجگور کے امن امان کی صورتحال انتہائی سنگین رخ احتیارکرگیا ہے پر امن شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں اسلحہ بردار گھروں میں داخل ہوکر چادر اور چاردیوری کو پائمال کرتے ہوئے اپنے خونی کھیل کو بغیر کسی خوف کے انجام دے رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ امن کا گہوارہ شہر وشبود میں گزشتہ رات یکم ستمبر کو اسلحہ بردار مسلح افراد نے گھر میں گھس کر نیشنل پارٹی کے کارکناں کامریڈ قدیر بلوچ اور کامریڈ سفیر بلوچ کو انکے والد بزرگوار حاجی محمد موسی بلوچ کے ساتھ بے دردی سے قتل کردیا. کامریڈ سفیر بلوچ کامریڈ قدیر بلوچ اور انکے والد انتہائی شریف النفس انسان اور بے ضرر لوگ تھینیشنل پارٹی کے بے لوث نظریاتی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی میں نہ کسی کو نقصان دی ہے اور نہ ہی کسی کو ناراض کیا ہے بلکہ ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک رہے ہیں انکا دردناک قتل نیشنل پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے نیشنل پارٹی ان کی کمی کو مدتوں تک محسوس کرے گا اور واقعہ کی ہر سطع پر مزمت کرے گا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی واضح کرتی ہے کہ کامریڈ سفیر بلوچ اور کامریڈ قدیر بلوچ نیشنل پارٹی کے پختہ نظریاتی کارکن تھے وہ کسی بھی خاندانی اور سیاسی دشمنی سمیت جائیداد کے تنازعہ میں ملوث نہیں تھے انکا ناحق خون بہایا گیا ہے جو نیشنل پارٹی کیلئے نا قابل قبول ہے نیشنل پارٹی اس پریس کانفرنس کے توسط سے واضح کرتی ہے کہ کامریڈ سفیر بلوچ اور کامریڈ قدیر بلوچ اور انکے والد بزرگوار حاجی محمد موسی کو ناحق قتل کیاگیا کہذا اس واقعے کے اصل محرکات اور حقائق کو عوام کے سامنے لا یا جائے اگر کسی کے ساتھ زاتی دشمنی تھی تواسے بھی سامنے لایا جائے پنجگور پولیس اور انتظامیہ سے قاتلوں کی گرفتاری کی کوئی توقع نہیں ہے چیف جسٹس بلوچستان آئی جی پولیس بلوچستان اور تحقیقاتی اداروں سے فوری طور پر قاتلوں کی سراغ لگانے اور انہیں کیفر کردار تک پہچانے کا مطالبہ کرتے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ پنجگور مکمل طور پر قاتلوں چوروں اور رہزنوں کے نرغے میں ہے ہر طرف قتل چوری ڈاکہ زنی ریزنی کا بازار گرم ہے گزشتہ ایک مہینے سے پنجگور میں معصوم قدیر خلیل، صغیراحمد طالب علم جعفر سلیم، آفتاب مجیدد اور دو بزرگوں سمیت ایک درجن کے قریب لوگوں کو قتل کیاگیا مگر تاحال ایک بھی قاتل گرفتار نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی پنجگور کی شہریوں کے قتل پر خاموش نہیں رہیگی اور قاتلوں کی گرفتاری تک جہدوجہد جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ حکومت وقت پنجگور کے حالات کو ٹریک پر لانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور صوبائی وزیر ڈی پی او کو تمام تر معاملات کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے بھی انکے ٹرانسفر پر ناکام ہیں اٴْن کو چاہیے کہ وہ اٴْن کے تبادلے کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کردیں اگر ڈی پی او کے تبادلے میں اٴْن کی بات نہیں سنی جاتی ہے تو وہ استعفیٰ دے کر چلے جائیں �

(جاری ہے)

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں