پنجگور ،مسلح افراد کی منی پٹرول پمپ پر بیٹھے افراد پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

پیر 6 ستمبر 2021 21:30

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) پنجگور غریب آباد میں مسلح افراد کی منی پٹرول پمپ پر بیٹھے افراد پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق پروم کے رہائشی ملا جلیل احمد سنجرانی ولد حاجی الہی بخش اور علاء الدین ولد اخترساکنان پروم چتکان غریب اباد میں ایک منی پٹرول پمپ پر بھیٹے ہوئے تھے کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح افراد نے ان پر خودکار ہھتیاروں سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملا جلیل سنجرانی ولد حاجی الہی بخش موقع پر جان بحق ہوگئے اور علاء الدین ولد اختر سکنہ پروم زخمی ہوگئے تاہم علاء الدین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے لاش اور زخمی کو اسپتال پہنچایا واقعہ سے متعلق مذید تفتیش جاری ہے

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں