پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

پیر 6 ستمبر 2021 21:30

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) پنجگور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جلیل احمد سنجرانی کو ہلاک جبکہ علاو الدین کو زخمی کردیا نعش اورزخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں زخمی علاؤ الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں