پنجگورسول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کے دوران مارے جانیوالے شہریوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 12 ستمبر 2021 17:05

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) پنجگورسول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے پنجگور میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران مارے جانے والے شہریوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلی جاوید چوک سے نکل کر پنجگور کے مین شاہراہوں ہو تی ہوئی پنجگور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر ایک احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی احتجاجی جلسے میں پنجگور کے شہریوں اور خصوصاً خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جاں بحق افراد کی تصاویر پنجگور کا امن بحال کرو قاتلوں کو گرفتار کرو کشت خون بند کرو کے نعرے درج تھے ریلی میں شرکاء نے پنجگور انتظامیہ اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی احتجاجی جلسے سے لواحقین اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں حاجی افتخار ظہور زیبی سول سوسائٹی پروم کے رہنماء عبیداللہ چیئرمین عبدالمالک صالح اصف بلوچ سیف اللہ سیفی میڈیم طاہرہ بلوچ عدنان بلوچ عالیہ بلوچ علیم موسی عامر بادینی زکریا سنجرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور بدترین بدامنی کی لپیٹ میں ہے پنجگور کے نوجوانوں بزرگوں کی مسلسل بے دردی سے قتل عام نے پنجگور کے عوام کوبدترین حالات سے دوچار کردیا ہے پنجگور میں ایک مہینے کے دوران ایک درجن کے قریب بے گناہ شہری قتل ہوچکے ہیں لیکن تاحال ایک بھی قاتل گرفتار نہیں ہوسکا ہے پنجگور پولیس اور انتظامیہ نے قاتلوں جرائم پیشہ اور چور ڈاکوؤں کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں پنجگور میں سرکاری رٹ نہ ہونے کے برابر ہے قاتل ازاد گھوم رہے ہیں پنجگور میں ہر روز خون کی ہولی کھیلا جارہا ہے ہر گھر ماتم اور خوف زدہ ہے کسی کی جان ومال عزت وننگ ناموس محفوظ نہیں ہے ایسا لگتا ہے کہ پنجگور کے عوام کو قاتلوں چوروں ڈاکوؤں رہزنوں کے حوالے کیا گیا ہے جان بوجھ کر پنجگور پر قیامت صغریٰ برپا کردیا گیا ہے پہلے تو گلی کوچوں اور چوراہوں میں قاتل ورادات کرکے نکل جاتے تھے لیکن اب پنجگور کے گھروں میں داخل ہوکر خواتین اور بچوں کے سامنے پیر وجوان کو بے دردی سے قتل کیا جاتا ہے اب تک پنجگور میں مولوی عبدالحئی، صغیر ، جلیل سنجران علاولدین قدیر موسی سفیر موسی اور انکے بزرگ والد حاجی موسی افتاب مجید معصوم قدیر خلیل عابد خان محمد بلوچ نصیر احمد تابش بلوچ جعفر سلیم سمیت کئی افراد قتل ہوئے لیکن افسوس تمام قاتل نامعلوم ہیں پنجگور پولیس اور انتظامیہ نے نہ قاتلوں کو گرفتار کیا اور نہ ہی قتل عام کی وجوہات اور محرکات کومنظر عام پر لاسکی ہے مقررین نے پنجگور میں امن بحال کرنے اور ان واقعات میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں