موجودہ صوبائی حکومت آمریت کے پیدوار اور چوں چوں کا مربہ ہے ،حاجی صالح محمد بلوچ

مقتدرہ حلقے چاہتے بلوچستان حکومت اور انکے وزراء کا وہی فیصلہ ہوتا ہے ،صدرنیشنل پارٹی پنجگور

جمعرات 16 ستمبر 2021 21:50

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر اور بزرگ رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت آمریت کے پیدوار اور چوں چوں کا مربہ ہے جو مقتدرہ حلقے چاہتے بلوچستان حکومت اور انکے وزراء کا وہی فیصلہ ہوتا ہے تحریک عدم اعتماد سے بلوچستان پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے بلوچستان کو اس وقت خطے کی سب سے بڑی گیم چینجر کے طور پر کھڑا کردیا ہے ۔

یہ بات انہوںنے پارٹی دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال انتہائی تباہ کن حالات سے دوچار ہے بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد ان قوتوں کی ایما پر چلائی جارہی جو بلوچستان میں مزید کوئی نئی منصوبے تیار کیا جارہا ہے موجودہ بلوچستان حکومت میں وہی لوگ شامل ہیں جو ضیاء الحق سے لیکر مشرف تک اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ہیں بلوچستان میں شامل تمام حکومتی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ ان لوگوں پر مشتمل ہیں جن کے ماضی انتہائی داغ دار اور مایوس کن رہا ہے انہوں نے کھبی بھی بلوچستان کی مفادات کا دفاع نہیں کیا ہے اور نہ ہی انکا سیاسی قبلہ کبھی بھی درست رہا ہے انکے پاس بلوچستان کے عوام کے ساتھ کوئی سروکار رہا ہے وہی ربڑ کی جوتوں کی طرح ہر سائیز کے پاوں میں فٹ ہوتے ہیں اگر ماضی کی طرح نظر دوڑائی جائے تو ان لوگوں نے جنرل ضیاء الحق لیگ سے لیکر جرنل پرویز مشرف کے ق لیگ، نواز شریف صاحب کے ن لیگ زرداری کے پیپلزپارٹی اور اب باپ پارٹی تک ہر جگہ اپنی لالچ اور پیٹ پرستی کی ثبوت دیئے ہیں انہیں نہ بلوچستان کی فکر اور نہ ہی بلوچستان کے غریب عوام کی مفادات عزیز ہے بس وہ دولت کمانے اور مقتدرہ حلقوں تک محدود ہیں اور ان کا سیاسی قبلہ ہر وقت ریمورٹ کنٹرول کی طرح کسی بھی جانب موڈ سکتا ہے وہ ہر دور حکومت شامل ہو کر اپنا لوہا منوانے میں گھڑی کی سوئی کی طرح گردش کرتے ہیں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں